کولیسٹرول کو کم کرنے والی 5 غذائیں
Table of Contents
کولیسٹرول کو کم کرنے والی 5 غذائیں
ناظرین! جیسے کہ آپ سب جانتے ہی ہیں کہ لوگوں میں کولیسٹرول کی بیماری کا رجحان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ اور اب یہ ایک عام سی بیماری بن چکی ہے۔ لیکن بیماری کوئی بھی ہو خطرناک ہی ہوتی ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم کولیسٹرول کو کم کرنے والی پانچ غذاؤں کے بارے میں ڈسکس کریں۔ اس لئے اس آرٹیکل کو پورا اورغورسے پڑھنا آپ کے لئے بہت ضروری ہے۔
ناظرین! دراصل ہماری بوڈی میں جب کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے تو پھر ہماری بوڈی میں کئی قسم کے مسائل پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ جیسے کہ شوگر, بلڈ پریشر ہائی ہو جانا, ہارٹ اٹیک, اور سانس جیسی بیماری کے امراض ہو سکتے ہیں۔ لیکن اس آرٹیکل میں آپ کو کچھ ایسی غذائیں بتائی جائیں گی جن کو استعمال کرنے سے آپ کا بڑھتا ہوا کولیسٹرول کم ہو کر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
کولیسٹرول کو کم کرنے والی غذائیں
چائے کا استعمال کرنا ▪
چائے کا استعمال آپ کی بوڈی میں بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو کافی حد تک کم کر دیتا ہے۔ کولیسٹرول کے لیول کو کم کرنے کے لئے آپ گرین ٹی کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے تو کوشش کریں کہ گرین ٹی یا چائے کا استعمال زیادہ کیا کریں۔ اس سے آپ کے کولیسٹرول کا لیول کنٹرول میں رہے گا۔
لہسن کا استعمال کرنا ▪
جن لوگوں کا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے ان کے لئے لہسن کا استعمال کرنا کافی مفید ہے۔ داصل لہسن میں قدرتی طور پر طاقتور کمپاؤنڈز ہوتے ہیں اوراس کے علاوہ بھی ایسی طاقتور چیزیں موجود ہوتی ہیں جوکہ آپ کی بوڈی میں بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کو بھی کم کر دیتے ہیں۔ اوراس کے علاوہ لہسن کا استعمال آپ کے ہارٹ ہیلتھ کے لئے بھی کافی زیادہ مفید ہوتا ہے۔ لہسن کے صرف مہینے کے استعمال سے آپ اپنی بوڈی میں بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کو یقینی حد تک کم کر سکتے ہیں۔ آپ اگر صبح ناشتے سے پہلے کچھ مقدار میں پانی کے ساتھ لہسن کا استعمال کر لیں تو یہ آپ کے ہارٹ اور مینٹل ہیلتھ دونوں کے لئے کافی زیادہ مفید ہے۔ اوراس کے ساتھ ساتھ آپ کے کولیسٹرول کے لیول کو بھی کم کر دیتا ہے۔
آلیو آئل کا استعمال کرنا ▪
آلیو آئل کا استعمال بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کے لئے کافی زیادہ مُفید ہوتا ہے۔ آلیو آئل دراصل آپ کی بوڈی میں اچھے کولیسٹرول کے لیول کو بڑھاتا ہے اور بُرے کولیسٹرول کے لیول کو کم کر دیتا ہے۔ اگر آپ اپنی روزانہ کی خوراک میں تقریباً چار کھانے کے چمچے آلیو آئل کے بھی استعمال کر لیں تو اس سے آپ کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہو جائے گا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ آلیو آئل استعمال کرنے سے ہارٹ اٹیک جیسی بیماری کے چانسس بھی کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں۔ آپ آلیو آئل کو کھانے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ سیلڈ وغیرہ پرڈال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جن لوگوں کا کولیسٹرول بڑھتا ہو وہ کوشش کریں کہ آلیو آئل کا بھی ضروراستعمال کیا کریں۔
اخروٹ کا استعمال کرنا ▪
ویسے تو تقریباً سارے ہی ڈرائے فروٹس کولیسٹرول کے لیول کو کم کر سکتے ہیں۔ لیکن خاص طورپراخروٹ کا استعمال بوڈی میں بڑھتے ہوئے اچھے کولیسٹرول کے لیول کو بڑھا دیتا ہے۔ اور بُرے کولیسٹرول کے لیول کو کم کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اخروٹ سے آپ کی ہارٹ ہیلتھ بھی بہترین رہتی ہے۔ اگرآپ دن میں صرف دو سے چار اخروٹ بھی استعمال کر لیا کریں تو آپ کی بوڈی میں کولیسٹرول کا لیول کبھی نہیں بڑھے گا۔ یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ دل کی مختلف قسم کی بیماریوں سے بھی بچے رہیں گے۔
گاجرکا استعمال کرنا ▪
گاجر ایک ایسی چیز ہے جس سے آپ کو مختلف قسم کے آپ کی صحت کے حوالے سے فائدے پہنچ سکتے ہیں۔ گاجر ایک ایسی غذا ہے جو آپ کے بلڈ میں بُرے کولیسٹرول کے لیول کو کم کر دیتی ہے۔ گاجر ایک ایسی غذا ہے جس میں بےشمار قسم کے فائدے موجود ہوتے ہیں۔ اگر آپ کا کولیسٹرول بڑھتا رہتا ہے اورکنٹرول نہیں ہو پاتا تو آپ کو چاہئیے کہ آپ زیادہ سے زیادہ گاجر کا استعمال کیا کریں۔ ویسے تو گاجرکا جوس بھی بنا کر پیا جا سکتا ہے۔ لیکن جو لوگ کولیسٹرول کو کم کرنے کے مقصد سے گاجر کا استعمال کرتے ہیں اُن کو چاہئیے کہ وہ بغیر جوس بنائے ہی گاجر کا استعمال کیا کریں۔
تو ناظرین! اگر آپ میں سے بھی کسی کا کولیسٹرول بڑھتا ہے اوروہ کولیسٹرول کو کم کرنا چاہتا ہے تو اس آرٹیکل میں بتائی گئی غذاؤں کا استعمال کرکے آپ کولیسٹرول کو یقینی حد تک کم کرسکتے ہیں۔