ہم گنج پن کا شکار کس وجہ سے ہوتے ہیں؟
ہم گنج پن کا شکار کس وجہ سے ہوتے ہیں؟
ہم میں سے بہت سے لوگوں کو زندگی میں کبھی نہ کبھی گنج پن کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے۔۔۔ خاص طور پر مردوں کو گنج پن کی بیماری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔ لیکن حقیقت میں صرف مرد ہی نہیں بلکہ خواتین بھی گنج پن کا شکا ہو جاتی ہیں۔۔۔ تو آج کے آرٹیکل میں ہم اسی اہم مسئلے پر ڈسکس کریں گے کہ آخر ہم گنج پن کا شکار کس وجہ سے ہوتے ہیں؟
اب گنج پن کی بیماری بھی کئی قسم کی ہوتی ہے۔۔۔ ایک گنج پن ہوتا ہے جس میں سر کے تمام بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔۔۔ لیکن ایک گنج کی قسم ایسی بھی ہوتی ہے جس میں سر کے درمیان سے تھوڑے تھوڑے بال گرنے لگ جاتے ہیں جوکہ بہت بُرا لگتا ہے۔۔۔ خواتین کے ساتھ عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ ان کے بال تھوڑے تھوڑے جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔۔۔ چاہے مرد ہو یا عورت آج کل ہر کسی کے بال بہت زیادہ گرنا شروع ہو گئے ہیں۔۔۔ اور یہی گنج پن آج کل ہر مرد کی پریشانی کا سبب بنتا جا رہا ہے۔۔۔ کیونکہ بال چاہے مرد کے ہوں یا عورت کے ہر شخص کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیتے ہیں۔۔۔ لیکن آج کے اس دور میں ہر کوئی گنج پن کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔۔۔ اور بہت سے لوگ اس کی وجہ بھی معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ۔۔۔ آخر ان کے بال کیوں اتنے زیادہ جھڑتے ہیں اور لوگ کیوں گنج پن کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے تو گنج پن کا شکار ہونے کی عام طور پر بہت سی وجہ ہو سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جدید تحقیق کے مطابق وہ لوگ بہت جلد گنج پن کا شکار ہو جاتے ہیں جو اپنی خوراک سہی نہیں رکھتے۔۔۔ عام طور پر ہم جو غذائیں استعمال کرتے ہیں اُن میں وہ چیزیں شامل نہیں ہوتیں جس کی ضرورت ہماری باڈی کو ہوتی ہے۔۔۔ باڈی کو اُن غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے جو ہم دراصل استعمال ہی نہیں کرتے جس کا اثر پھر ہمارے سر کے بالوں پر بہت زیادہ پڑتا ہے۔۔۔ اور پھر اسی وجہ سے ہمارے اندر کئی قسم کے وٹامِن کی کمی کی وجہ سے سر کے بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔۔۔ جیسے کہ جب ہمارے جسم میں آئرن ,, اور وٹامِن سی کی کمی ہو جائے تو پھر ہمارے بال بہت تیزی سے جھڑنے لگ جاتے ہیں۔۔۔ وٹامن ہمارے بالوں کی گروتھ کے لئے کافی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔۔۔۔ جو لوگ اپنے کھانے پینے کا خیال صحیح سے نہیں رکھتے اسے لوگوں کے بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور وہ لوگ بہت جلد گنج پن کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔۔۔ کیونکہ آپ کے بالوں کو بڑھنے کے لئے ایک اچھی غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔ جوکہ ہم صحیح سے استعمال نہیں کر پاتے اور پھر بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔۔۔ اگر اپنے بالوں کی صحت اچھی رکھنا چاہتے ہیں تو پھر سب سے پہلے اپنی پھرپور صحت کا خیال رکھیں اور وٹامنز کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھی غذا کے علاوہ بالوں کے جھڑنے کی ایک مین وجہ ہارمونز کا بڑھ جانا بھی ہوتا ہے۔۔۔ دراصل ہمارے جسم میں کچھ مخصوص قسم کے ہارمونز پائے جاتے ہیں جب وہ ضرورت سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں تب بھی ہمارے بال تیزی سے جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔۔۔ اور خاص طور پر خواتین میں ہارمون کی تبدیلی یا ان کے بڑھ جانے سے بال گرنے کے چانسس زیادہ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ جو لوگ ضرورت سے زیادہ ٹینشن لیتے ہیں ان لوگوں کے بالوں کا بھی آہستہ آہستہ خاتمہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔۔۔ ذہنی ٹینشن ایک ایسی چیز ہے جو آپ کے گھنے بالوں کو بھی گنج پن میں تبدیل کر دیتی ہے۔۔۔ جب آپ حد سے زیادہ ٹینشن لینا شروع کر دیتے ہیں تو اس سے آپ گنج پن کا شکار ہوتے چلے جاتے ہیں لیکن اس عمل کی رفتار اتنی آہستہ ہوتی ہے کہ آپ کو اس چیز کا احساس تک نہیں ہوتا کہ ذہنی ٹینشن سے آپ گنج پن کا بھی شکار ہوتے چلے جا رہے ہیں۔۔۔۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال گھنے رہے اور ان کے گرنے کا عمل نہ ہونے کے برابر ہو تو ٹینشن لینا چھوڑ دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحقیق میں یہ بھی بات ثابت کی گئی ہے کہ 40 سال کی عمر کے بعد مرد اور عورت دونوں کے بال کمزور پڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور پتلے بھی ہو جاتے ہیں۔۔۔ جس سے لوگوں کے سر کے بالوں کا خاتمہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔۔۔ دراصل یہ ایک قدرتی عمل ہوتا ہے کہ جیسے جیسے انسان کی عمر ڈھلتی جاتی ہے ویسے ہی انسان کی باڈی کمزور پڑنا شروع ہو جاتی ہے۔۔۔ بلکل یہی عمل ہمارے سر کے بالوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے کہ 40 سال کی عمر کے بعد بال کمزور پڑنے شروع ہو جاتے ہیں اور پھر ان کے گرنے کا عمل بھی شروع ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چاہے مرد ہو یا عورت بال انسان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیتے ہیں۔۔۔ اس لئے کوشش کیا کریں کہ اپنی غذا کا آپ اچھے سے اچھا استعمال کریں۔۔۔ اور زیادہ سے زیادہ وٹامن کا بھی استعمال کیا کریں۔۔۔ اس کے علاوہ ٹینشن کم سے کم لیا کریں۔۔۔ اگر آپ یہ سب کر لیتے ہیں تو یقیناً آپ کے بال بہت کم جھڑیں گے اور آپ کم عمر میں ہی گنج پن کا شکار بھی نہیں ہو پائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔