World's Top Alternative Medicine Consultant

بالوں میں خشکی کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟۔۔۔

بالوں میں خُشکی ہونے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟


ناظرین! سر کے بالوں میں خُشکی ایک ایسی بیماری ہے جس میں عام طور پر مرد اور خواتین دونوں ہی اس بیماری کا شکار رہتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس بیماری کی وجوہات نہیں جان پاتے کہ آخرسر میں خُشکی کس وجہ سے پیدا ہوتی ہے؟ تو آج کے اس آرٹیکل میں یہی ڈسکشن کی جائے گی کہ آخر سر کے بالوں میں خُشکی کی کیا کیا وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ نے یہ آرٹیکل پورا پڑھ لیا تو یقیناً آپ بھی سر میں خُشکی کی وجوہات کو اچھے طریقے سے جان جائیں گے۔

ناظرین !!! سر میں پیدا ہونے والی خشکی عام طور پر ایک عام سی بیماری سمجھی جاتی ہے۔۔۔ اور اس کے علاوہ اسے سر میں ایک انفیکشن کا نام بھی دیا جا سکتا ہے۔۔۔۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں چاہے مرد ہو یا عورت عمر کے کسی نہ کسی حصے میں ان کا سر میں خشکی کی بیماری سے واسطہ ضرور پڑتا ہے۔۔۔۔ عام طور پر 15 سے 18 سال کی عمر میں یہ بیماری اپنا حملہ کرنا شروع کرتی ہے۔۔۔۔۔ یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت مرد اور خواتین کی تقریباً بیس فیصد تعداد سر کی خشکی کی بیماری سے متاثر ہو رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شدید گرم پانی کا استعمال ●

بعض اوقات لوگ سر دھونے کے لئے بہت زیادہ گرم پانی کر کے اپنا سر دھونا پسند کرتے ہیں۔۔۔ لیکن یہ بات جاننا آپ کے لئے بےحد ضروری ہے کہ شدید گرم پانی استعمال کر کے سر دھونے سے خشکی سر میں ایک شدد اختیار کر جاتی ہے۔۔۔ یعنی کہ خشکی سر میں اپنا حملہ بہت جلد کرتی ہے۔۔۔ دراصل بہت زیادہ تیز گرم پانی استعمال کر کے سر دھونے سے سر کی جلد کے مسام کُھل جاتے ہیں۔۔۔ جس سے بالوں کی افزائش کرنے والا مادہ وافر مقدار میں نکل کر سر کی جلد میں اکٹھا ہونا شروع ہو جاتا ہے جس سے پھر خشکی پیدا ہو جاتی ہے۔۔۔ چاہے سردی ہو یا گرمی کوشش کیا کریں کہ بہت زیادہ تیز گرم پانی سے سر دھونے سے گریز کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سر میں گردو غبار کا جم جانا ●

ہمارے ساتھ اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے اکثر ہمارے سر میں گرد ,, مٹی جم جاتی ہے۔۔۔ اور پھر جب ہم اپنا سر دھوتے ہیں تو یا تو شیمپو استعمال ہی نہیں کرتے اور اگر کریں بھی تو ٹھیک طریقے سے استعمال نہیں کرتے۔۔۔ جس وجہ سے ہمارے سر کی جِلد میں گرد جمنے کے ساتھ ساتھ شیمو بھی جم جاتا ہے جس وجہ سے پھر ہمارے سر میں خشکی پیدا ہو جاتی ہے۔۔۔ اس لئے اپنے سر کو زیادہ سے زیادہ گردو غبار سے بچانے کی کوشش کیا کریں۔۔۔ اور اگر محسوس ہو کہ آپ کے سر میں مٹی چلی گئی ہے تو فوراً اپنا سر شیمپو سے اچھی طرح دھو لیں۔۔۔ اور اس کے علاوہ ہفتے میں کم از کم 2 بار ضرور شیمپو کا استعمال کیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ذہنی طور پر ٹینشن کا شکار رہنا ●

ناظرین !!! اکثر اوقات لوگ حد سے زیادہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹینشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔۔۔ لیکن ہر وقت زیادہ ٹینشن لینے والے لوگ یہ نہیں جانتے کہ زیادہ ٹینشن لینے سے بھی سر میں خشکی پیدا ہو جاتی ہے۔۔۔ ٹینشن ایک ایسی بیماری ہے جو اپنے ساتھ ساتھ آپ کو سر میں خشکی جیسی بیماری میں بھی مبتلا کر دیتی ہے۔۔۔ بعض اوقات لوگ خاص طور پر خواتین صرف اس وجہ سے ٹینشن لے لیتی ہیں کہ ان کے سر میں خشکی پیدا ہو گئی ہے۔۔۔ لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ جتنی ٹینشن لیں گے آپ کے سر میں خشکی کی شدد اُتنی ہی زیادہ ہوتی چلی جائے گی۔۔۔۔ اس لئے اگر آپ سر میں خشکی جیسی بیماری سے نجات چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ٹینشن کو کنٹرول میں کرنا سیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اچھی غذا کا استعمال نہ کرنا ●

بعض اوقات لوگ سر میں خشکی پیدا ہو جانے پر تو غور کرتے ہیں لیکن وہ اپنی غذا کے استعمال پر بلکل بھی فوکس نہیں کرتے۔۔۔ اکثر لوگوں کے سر میں اچھی اور متوازن غذا کے نہ استعمال کرنے سے بھی خشکی پیدا ہو جاتی ہے۔۔۔۔ اگر آپ اپنے سر میں خشکی پیدا ہو جانے پر فوکس کرنے کے بجائے اپنی اچھی غذا پر فوکس کریں تو یقینی حد تک آپ سر میں خشکی جیسی بیماری پر کنٹرول پا سکتے ہیں۔۔۔ اس کے علاوہ سر میں اگر انفیکشن بھی پیدا ہو جائے تو اُس انفیکشن کو جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کریں۔۔۔ کیونکہ سر کی جلد میں انفیکشن جتنا گہرا ہوتا چلا جائے گا تو وہ اُتنا ہی سر میں خشکی کی بیماری کو بھی بڑھاتا چلا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ناظرین!!!! سر میں خشکی کی بیماری ایک ایسی بیماری ہے جس کو ختم کرنے کے لئے آپ چاہے کچھ بھی استعمال کر لیں لیکن جب تک آپ اس بیماری کی وجوہات پر کنٹرول نہیں کریں گے تب تک آپ اس بیماری پر بھی قابو نہیں پا سکتے۔۔۔۔ اس لئے اگر آپ سر میں خشکی کی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل میں بتائے گئے پوائنٹس پو فوکس ضرور کیجئیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

☆ اللہ حافظ ☆