World's Top Alternative Medicine Consultant

ہر گھر میں موجود 5 اہسی چیزیں جو آپ کو بیمار کر سکتی ہیں۔۔۔

ہر گھر میں موجود 5 ایسی چیزیں جو آپ کو بیمار کر سکتی ہیں

 

قارئین !!! جیسے کہ ہم سب یہ بات جانتے ہیں کہ جراثیم ہمارے جسم میں پہنچ کر ہمیں مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ ہم اپنے آپ کو صاف سُتھرا رکھنے کے باوجود بھی جراثیم ہمارے جسم میں کہیں نہ کہیں سے پہنچ ہی جاتے ہیں۔ اور اس کی ایک بڑی وجہ گھر میں بہت ہی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جنہیں ہم استعمال کر کے جراثیم ہمارے جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔ اور پھر ہم مختلف قسم کی بیماریوں کا بائٹ بنتے ہیں۔ تو آج کے آرٹیکل میں ہم یہی جانیں گے کہ ہر گھر میں روزانہ کی ایسی کون سی استعمال ہونے والی چیزیں ہیں جنہیں ہم استعمال کر کے جراثیم  ہمارے جسم میں داخل ہونے کے ذریعے ہم مختلف قسم کی بیمایوں کا بائث بن سکتے ہیں۔ یہ سب جاننے کے لئے آرٹیکل کو پورا ضرور پڑھئیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمپیوٹر کی بورڈ کا استعمال ●

قارئین !!! آج کے جدید دور میں کوئی گھر ایسا نہیں جہاں کمپیوٹر کا استعمال نہ ہوتا ہو۔ کمپیوٹر پر کی بورڈ کا استعمال کرتے کرتے اکثر اوقات ہم وہیں پر کھانا پینا بھی شروع کر دیتے ہیں۔ کمپیوپر کی بورڈ پر گھر میں بچوں اور بڑوں کے مختلف ہاتھ لگنے کی وجہ سے کی بورڈ پر مختلف قسم کے جراثیم پروان چڑ جاتے ہیں۔ اس لئے کوشش کیا کریں کہ کمپیوٹر کی بورڈ کو کسی اچھے کلینر سے روزانہ صاف کیا کریں۔ تاکہ آپ کے کمپیوٹر کی بورڈ پر جراثیم نہ لگ سکیں۔ اور آپ مختلف قسم کی بیماریوں سے بھی بچ سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موبائل فون کا استعمال ●

جیسے کہ ہم سب جانتے ہی ہیں کہ موبائل فون انسان کی ایک ایسی ضرورت بن چکا ہے کہ اس کا استعمال ہر گھر ہر جگہ ہی کیا جاتا ہے۔ اور اب تو موبائل فون کو زیادہ تر واش روم وغیرہ میں بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔ ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ جب آپ موبائل کو واش روم لے جا کر استعمال کرتے ہیں تو اُس وقت آپ کے موبائل پر ٹوائلٹ سے بیس گنا زیادہ جراثیم رونما ہو جاتے ہیں۔ اور پھر جب آپ واش روم سے باہر آ کر اپنے موبائل کو استعمال کرنے لگ جاتے ہیں تو اُس وقت آپ کے موبائل پر داخل ہونے والے جراثیم آپ کو خاص طور پر پیٹ کے درد اور پیٹ کی مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ اپنے موبائل فون کو جراثیم لگنے سے اور پیٹ کے مختلف قسم کے امراض سے اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہیں  تو موبائل کو واش روم لے جانے سے ہمیشہ گریز کیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

برتن دھونے والا اسپنچ ●

قارئین !!! برتن دھونے والے اسپنچ بھی ہر گھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اب آپ کے دماغ میں یہ بات آ رہی ہو گی کہ اسپنچ میں کیسے جراثیم آ سکتے ہیں۔ کیونکہ وہ تو خود ایک چیزوں کو صاف کرنے کا ذریعہ ہے۔ لیکن بعض اوقات زیادہ تر لوگ اسپنچ سے برتن دھو کر اسپنچ کو پانی سے دھوئے بغیر ہی واپس رکھ دیتے ہیں۔ یا ایک ہی اسپنچ کو مہینوں تک استعمال کرتے رہتے ہیں۔ لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ جب بھی آپ اسپنچ کو دھوئے بغیر واپس رکھ دیتے ہیں یا مہینوں تک ایک ہی اسپنچ کا استعمال کرتے رہتے ہیں تو اُس صورت میں اسپنچ سے کافی بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔ کیونکہ اُس وقت اسپنچ میں چراثیم داخل ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ تو اس لئے ہمیشہ کوشش کیا کریں کہ برتن دھونے کے بعد اسپنچ کو پانی سے اچھی طرح دھو کر رکھا کریں۔ اور جب بھی اسپنچ سے بدبو آنا شروع ہو جائے تو اُس وقت فوراُ اسپنچ کو تبدیل کر لیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سالوں تک ایک ہی تکیے کا استعمال ●

قارئین !!! زیادہ تر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ایک ہی تکیے پر سوتے ہیں۔ تکیے کے کور کو دھونے سے پرہیز کرتے ہیں۔ اور سالوں تک ایک ہی تکیہ استعمال کرتے رہتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ تکیے کے کور کو نہ دھونے یا ایک ہی تکیے کو سالوں تک استعمال کرنے سے آپ بہت ہی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ تکیے کے کور پر جب ہم سوتے ہیں تو اُس وقت تکیے کے کور پر مختلف قسم کے جراثیم بہت جلد حملہ کر دیتے ہیں۔ اور پھر ہم بیمار ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس لئے کوشش کیا کریں کہ تکیے کے کور کو کم از کم دو سے چار دن بعد ضرور دھو لیا کریں۔ اور تکیے کو کچھ مہینوں بعد ضرور تبدیل کر لیا کریں۔ تاکہ آپ  کے تکیے پر جراثیم حملہ نہ کر سکیں۔ اور پھر آپ بیمار ہونے سے بھی بچ سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹوتھ برش کا استعمال ●

ٹوتھ برش بھی ایک ایسی چیز ہے جوکہ ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔ اور ٹوتھ برش کو زیادہ تر گھر کے باتھ روم میں ہی رکھا جاتا ہے۔ ویسے تو ٹوتھ برش گھر میں تمام افراد کا اپنا اپنا ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی ٹوتھ برش پر مختلف قسم کے جاثیم رونما ہو کر ہمیں بیمار کر دیتے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ  دانت برش کرنے کے بعد ٹوتھ برش کو ٹھیک طریقے سے پانی سے دھوئے بغیر ہی واپس کھ دیتے ہیں۔ جس وجہ سے ٹوتھ برش ٹھیک طریقے سے نہ دھونے کی وجہ سے بعض اوقات برش پر ٹوتھ پیسٹ لگا رہ جاتا ہے۔ جس وجہ سے ٹوتھ برش میں ایک خاص قسم کا بیکٹیریا داخل ہو جاتا ہے۔ اور پھر جب ہم اپنے دانت صاف کرنے کے لئے ٹوتھ برش کا استعمال کرتے ہیں تو اُس وقت جراثیم بیکٹیریا وغیرہ ہمارے منہ میں داخل ہو کر ہمیں بہت سی بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ اس لئے دانت صاف کرنے کے بعد برش کو ہمیشہ اچھے طریقے سے دھو کر اور برش پر کیپ لگا کر رکھا کریں۔ تاکہ بیکٹیریا  آپ کے ٹوتھ برش میں داخل نہ ہو سکیں۔ اور آپ بیمار ہونے سے بچ سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو قارئین !!! اگر آپ بھی اپنے آپ کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچانا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ اس آرٹیکل میں بتائی گئی روزانہ استعمال ہونے والی چیزوں کی صفائی کا ضرور خیال رکھا کریں۔ کیونکہ ان چیزوں کو صاف سُتھرا رکھنے سے ہی آپ جراثیم سے بچ کر اپنے آپ کو بیمار ہونے سے بھی بچا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔