World's Top Alternative Medicine Consultant

ہاتھ پاؤں سُن ہونے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟

 ہاتھ پاؤں اور بازو وغیرہ کے سُن ہونے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟ 

قارئین! آپ کو اکثر اوقات ایسی کیفیت کا ضرور سامنا کرنا پڑتا ہو گا کہ اکثر آپ کے ہاتھ ,, پاؤں ,, ٹانگ ,, اور بازو وغیرہ سُن ہو جاتے ہوں گے۔۔۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں ہمارے اعضاء ایسے بار بار کیوں سُن ہوتے ہیں؟۔۔۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم یہی ڈسکس کریں گے کہ ہمارے ہاتھ ,, پاؤں اور جسم کے مختلف اعضاء کے سُن ہونے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں۔۔۔ اگر آپ کے بھی ہاتھ ,, پاؤں یا جسم کا کوئی بھی حصہ سُن ہو جاتا ہے تو اس آرٹیکل پورا پڑھنا آپ کے لئے بہت ضروری ہے۔

قارئین! اکثر اوقات جب ہم سوتے ہیں تو ہاتھ ,, بازو ,, یا ٹانگ وغیرہ پر دباؤ پڑنے سے اعضاء سُن ہو جاتے ہیں۔۔۔ اس دوران سوئے ہوئے اعضاء میں سویاں وغیرہ یا چُوبھن کا احساس ہونے لگتا ہے۔۔۔ اور پھر جسم کو حرکت دینے میں  اعضاء کچھ ہی منٹوں میں واپس اپنی جگ پر بھی آ جاتے ہیں۔۔۔ ویسے تو یہ کیفیت عام سی سمجھی جاتی ہے۔۔۔ لیکن طبی ماہرین کے مطابق بار بار بغیر کسی وجہ کے اعضاء کا سُن ہو جانا کافی خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔۔۔ اب سوال یہ ہے کہ آخر بار بار جسم کے اعضاء سُن ہو جانے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟

جسم کے اعضاء سُن ہونے کی وجوہات

اعضاء کا دماغ سے رابطہ متاثر ہو جانا●

قارئین! جیسے کہ ہم سب جانتے ہی ہیں کہ ہاتھ ,, ٹانگ ,, اور بازو وغیرہ کے اعضاء ہمارے جسم کی حرکات و سکنات کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں۔ اس لئے ان سب اعضاء کی صحت کا اچھے طریقے سے خیال رکھنا ہمارے لئے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔۔۔ دراصل ہمارے جسم کے ہر حصے کا تعلق دماغ سے جُڑا ہوتا ہے۔۔۔ اور ہمارے جسم کے تمام اعضاء دماغ سے ہی ہدایت لیتے ہیں۔۔۔ دراصل جب ہمارے جسم کے کسی بھی حصے پر زیادہ دیر کے لئے دباؤ پڑتا ہے تو پھر اُس دباؤ کا شکار ہونے والے اعضاء کا رابطہ دماغ کے ساتھ متاثر ہو جاتا ہے۔۔۔ بس اُس دباؤ کا شکار ہونے والے اعضاء کا دماغ کے ساتھ رابط متاثر ہونے کی وجہ سے ہی وہ اعضاء سُن ہو جاتا ہے۔ اور پھر اُس اعضاء میں چُبھن بھی محسوس ہونے لگ جاتی ہے۔

وٹامِن اور خون کی کمی ہو جانا ●

قارئین! بعض اوقات جسم میں وٹامِن بی 12 کی کمی کے ہونے سے بھی جسم کے اعضاء سُن ہونے کی ایک خاص علامت سمجھی جاتی ہے۔اور زیادہ تر بڑی عمر کے لوگ وٹامن بی 12 کی کمی کی وجہ سے ہاتھ , ٹانگ, بازو سُن ہونے کی اس علامت کا سبب بنتے نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ اکثر اوقات لوگ خون کی کمی کا شکار ہونے کی وجہ سے بھی ہاتھ, بازو سُن ہونے کی کیفیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ اس کیفیت سے بچنا چاہتے ہیں تو کوشش کیا کریں کہ اپنی صحت کا اچھے سے خیال رکھیں۔ تاکہ آپ کے جسم میں وٹامِن بی 12 کی اور خون کی کمی نہ ہو اور آپ ہاتھ , پاؤں, اور بازو وغیرہ کے سُن ہونے کی کیفیت سے بھی بچ سکیں۔

ذہنی صحت کا خراب ہونا ●

قارئین! آپ نے دیکھا ہو گا کہ نوجوان نسل فاسٹ فوڈز, جنگ فوڈز, اور اس کے علاوہ بہت سے باہر کے کھانوں کا استعمال کر کے اپنی صحت خراب کر دیتے ہیں۔ دراصل جوان عمر کا یہی سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے جس میں نوجوانوں کو اپنی جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کا خیال رکھنا چاہئیے۔ لیکن جوان نسل ایسا بلکل بھی نہیں کرتے۔ ذہنی صحت کا اچھا ہونا ہمارے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنی ذہنی صحت اچھی رکھنا چاہتے ہیں تو کوشش کیا کریں کہ کھجوریں, موسمی پھل, کیلے کا ملک شیک بنا کر پینا, اور تازی سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ دراصل ہمارے جسم کے اعضاء کا براہ راست تعلق ہماری دماغ سے ہوتا ہے۔ اور جب ہمارا دماغ کمزور ہو جاتا ہے تو پھر ہمارے دماغ کے کمزور ہو جانے کی وجہ سے ہی ہمارے جسم کے اعضاء بھی سُن ہونے لگ جاتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے جسم کے اعضاء کبھی سُن نہ ہوں تو سب سے پہلے آپ کو  اپنی ذہنی صحت پر خاصی توجہ دینی چاہئیے۔

خون میں شوگر کا بڑھ جانا ●

قارئین بعض اوقات جب ہمارے جسم میں خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو پھر یہ ہمارے جسم میں موجود خون کی باریک نالیوں کو نقصان پہنچانے لگ جاتی ہے۔ اور پھر یہ ہمارے ہاتھ, پاؤں, بازو, اور جسم کے مختلف اعضاء کے سُن ہونے کا سبب بننے لگتی ہے۔ اس لئے شوگر کے مریضوں کو چاہئیے کہ وہ جسم کے اعضاء سُن ہونے کی کیفیت سے بچنے کے لئے اپنی شوگر کو ہمیشہ کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کیا کریں۔ کیونکہ شوگر کے بڑھ جانے اور اعضاء کے سُن ہو جانے کی وجہ سے شوگر کے مریض کی طبیعت زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔

قارئین! اگر آپ بھی ہاتھ, پاؤں سُن ہو جانے کی کیفیت کا شکار ہو جاتے ہیں تو اس آرٹیکل میں بتائی گئی اعضاء سُن ہو جانے کی وجوہات پر فوکس ضرور کیجئیے گا۔ تاکہ آپ ان وجوہات سے بچ کر جسم کے اعضاء سُن ہونے کی کیفیت سے بھی دور رہ سکیں۔ اس کے علاو اگر آپ کے جسم کے اعضاء زیادہ سُن ہو جاتے ہوں اور جسم کو حرکت دینے پر بھی واپس اپنی جگہ پر نہ آتے ہوں تو آپ کو جلد از جلد کسی اچھے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئیے۔ کیونکہ بار بار جسم کے اعضاء کا زیادہ سُن ہو جانا کافی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔