ہر وقت سُستی اور تھکاوٹ کی 5 وجوہات
Table of Contents
ہر وقت سُستی اور تھکاوٹ کی 5 وجوہات
ناظرین! بہت سے لوگوں کو شکایت رہتی ہے کہ وہ ہر وقت سُستی اور تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں۔ ان کی بوڈی ہر وقت تھکاوٹ محسوس کرتی رہتی ہے۔ اسی وجہ سے آج کل ہر انسان ڈاکٹرز وغیرہ سے صرف ایک ہی شکایت کرتا نظر آتا ہے کہ ہم ہر وقت سُستی اور تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں۔ کیونکہ ہر انسان یہی چاہتا ہے کہ وہ کبھی بھی تھکاوٹ محسوس نہ کرے اور ہر وقت ایکٹیو رہنے کے ساتھ ساتھ پنا ہر کام چُستی اور پُھرتی سے سرانجام دے۔ لیکن زیادہ تر لوگ سُستی اور تھکاوٹ کا ہی شکار رہتے ہیں۔ لیکن وہ اس تھکاوٹ کی وجہ نہیں جان پاتے۔ تو اسی سلسلے میںج اس آرٹیکل میں آج آپ کے ساتھ یہی ڈسکس کیا جائے گا کہ ہر وقت سُست اور تھکاوٹ کی آخر کیا وجوہات ہوتی ہیں؟
سُستی اور تھکاوٹ کی وجوہات
پانی کا کم استعمال کرنا ▪
اگرآپ ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں تو اس کی وجہ پانی کا کم پینا بھی ہو سکتا ہے۔ کیونکہ بعض اوقات لوگ پانی کا بہت کم استعمال کرتے ہیں۔ حلانکہ پانی زیادہ پینا ہماری صحت کے لئے کافی اچھا ہوتا ہے۔ اور یہ ہماری اسکن کو بھی فریش کرتا ہے۔ لیکن جب آپ پانی کا کم استعمال کرتے ہیں تو آپ کا جسم ڈی۔ہائڈریٹ ہو جاتا ہے۔ اور پھر اس وجہ سے جسم کے تمام حصوں میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے۔ اور پھر آکسیجن کی کمی آپ کے جسم کو تھاوٹ کا شکار کر دیتی ہے۔ اس لئے اگر آپ ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کوشش کریں کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا کریں۔
نیند کا ٹھیک طریقے سے پورا نہ ہونا ▪
ہر وقت سُست پن کا شکار رہنا ہماری نیند کی کمی کا پورا نہ ہونا بھی ہوتا ہے۔۔۔ ایک تحقیق کے مطابق انسان کو دن میں کم از کم 8 گھنٹے کی نیند ضرور کرنی چاہئیے۔ لیکن ہم ایسا بلکل بھی نہیں کرتے۔ کیونکہ ہم رات کو زیادہ دیر تک جاگ کر موبائل کا استعمال کرتے رہتے ہیں اور پھر اسی وجہ سے صبح ہم تھاوٹ محسوس کرنے لگ جاتے ہیں۔ اور اسی تھکاوٹ کی وجہ سے ہم اپنا کوئی کام بھی ٹھیک طریقے سے انجام نہیں دے پاتے۔ اور پھر ہمارا سارا دن سُست پن اور تھکاوٹ پن کا شکار رہتا ہے۔ تو اگرآپ بھی سارا دن سُست پن اور تھکاوٹ پن کا شکار رہتے ہیں تو آپ ایک بار یہ ضرور سوچیں کہ کہیں آپ بھی رات کو زیادہ دیر تک تو نہیں جاگتے؟ اورآپ کی نیند کی کمی پوری ہو رہی ہے یا نہیں؟
ہر وقت اپنے آپ کو فارغ رکھنا ▪
بہت سے لوگ اس وجہ سے بھی ہروقت تھاوٹ کا شکار رہتے ہیں کہ وہ ہروقت اپنے آپ کو فارغ رکھتے ہیں۔ اکثر اوقات لوگ اپنے آپ کو فارغ رکھ کرہروقت بس ایک ہی جگہ پر بیٹھنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ جو لوگ ہر وقت فارغ رہتے ہوں اور کوئی کام کاج کئے بغیر ایک ہی جگہ پر ہر وقت بیٹھنا پسند کرتے ہوں تو ایسے لوگ ہمیشہ سُست پن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر تھکاوٹ ہمیشہ ہاوی ہو جاتی ہے۔ اس لئے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ہر وقت ایکٹیو رہیں, آپ کی بوڈی کبھی سُست نہ ہو, اور آپ کو کبھی تھکاوٹ محسوس نہ ہو تو کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ اپنے آپ کو ہر وقت کسی نہ کسی کام میں مصروف رکھا کریں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ دن میں کم از کم ایک گھنٹہ ضرور ورزش کے لئے نکالا کریں۔ کیونکہ ورزش نہ کرنا بھی سُستی اور تھکاوٹ پن کی ایک بنیادی وجہ ہوتی ہے۔
ٹھیک طریقے سے ناشتا نہ کرنا ▪
آپ نے دیکھا ہو گا کہ بہت سے لوگ صبح کے ناشتے کو اتنی اہمیت نہیں دیتے جتنی کہ اُنہیں دینی چاہئیے۔ کیونکہ اکثر اوقات لوگ بغیرناشتے کے ہی آفس چلے جاتے ہیں۔ بلکل اسی طرح بچے بھی اکثر اوقات بغیر ناشتے کے اسکول چلے جاتے ہیں۔ لیکن جو لوگ صبح کا ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں یا ٹھیک طریقے سے نہیں کرتے تو ایسے لوگوں کے جسم میں کیلریز کم پڑ جاتی ہیں۔ اور پھر کم کیلریز ہی ہمارے جسم کو سُست اور تھکاوٹ پن میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ اور اسی وجہ سے ہمارا جسم تھکاوٹ محسوس کرنے لگ جاتا ہے۔ اس لئے کوشش کیا کریں کہ ناشتا ہمیشہ اچھی طرح کیا کریں۔
فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا ▪
ناظرین! اگر اس آرٹیکل میں بتائی ہوئی ان وجوہات میں سے آپ کچھ بھی ایسی غلطی نہیں کرتے لیکن اس سب کے باوجود ہر وقت آپ کا جسم تھکاوٹ اور سُستی کا شکار رہتا ہے تو پھر آپ کو اسے وقطی طور پر تھکاوٹ سمجھ کر نظر انداز بلکل بھی نہیں نہیں کرنا چائیے۔ بلکہ آپ کو چاہئیے کہ آپ جلد از جلد کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ تاکہ آپ تھکاوٹ اور سُست پن سے جلد از جلد پیچھا چھڑوا سکیں۔
ناظرین! اگر آپ نے یہ آرٹیکل پورا پڑھ لیا ہے تو تھکاوٹ کی ان سب وجوہات پر فوکس ضرور کیجئیے گا۔ تاکہ آپ ان وجوہات سے گریز کر کے تھکاوٹ اور سُست پن سے دور رہ سکیں۔