World's Top Alternative Medicine Consultant

کمر درد کی وجوہات ,, اور اس کا گھریلو علاج !! جان لیں

کمر درد کی وجوہات اور اس کا گھریلو علاج !! جان لیں

قارئین !!! آج کے اس دور میں مرد اور خواتین میں کمر کی بیماری کا درد ہونا ایک عام سی بات سمجھی جاتی ہے۔ کمر درد ہونے کی کچھ مین وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔ اسی لئے بہت سے لوگ کمر درد کی وجوہات نہ جاننے کی وجہ سے کمر درد جیسی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بلکل اسی طرح زیادہ تر لوگ کمر درد ہونے کے گھریلو نسخوں پر بھی زیادہ فوکس کرتے دکھائی نہیں دیتے۔ اسی لئے آج کے اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ کمر درد ہونے کی مین وجوہات بیان کی جائیں گی۔ اور ساتھ ساتھ اس آرٹیکل میں کمر کے درد کا ایک آسان سا گھریلو نسخہ بھی شئیر کیا جائے گا۔ جسے فالو کر کے آپ اپنے کمر درد کی بیماری سے پیچھا چُڑوا سکتے ہیں۔ تو چلیں جانتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قارئین کمر در کی مین وجوہات جاننے سے پہلے آپ کے لئے یہ بات جاننا بھی کافی ضروری ہے کہ بعض اوقات لوگوں میں کمر کا درد تھوڑی مدت کے لئے بھی ہوتا ہے۔ اور بعض اوقات زیادہ مدت کے لئے بھی لوگ کمر درد کی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ایک ریسرچ کے مطابق تھوڑی مدت کے لئے کمر درد کا دورانیہ پانچ سے چھ ہفتوں کا ہوتا ہے۔ جبکہ زیادہ مدت کے لئے کمر درد کا دورانیہ پوری عمر کے لئے بھی ہو سکتا ہے۔ اب ہم جانتے ہیں کہ کمر درد کی مین وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمر درد کی مین وجوہات ●

قارئین !!! ویسے تو کمر کے درد میں مبتلا ہونے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ لیکن زیادہ تر مرد اور خواتین کمر کے درد میں تب مبتلا ہوتے ہیں جب ان کا وزن بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ بہت زیادہ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں تو ایسے لوگ بہت جلد کمر درد جیسی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ ہمارے جسم کا وزن زیادہ ہو جانے سے ہمارے جسم کا سارا وزن ہمارے کمر کے مُہروں پر پڑتا ہے۔ جس وجہ سے کمر درد کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس کے علاوہ زیادہ تر لوگ کُرسی پر بیٹھتے وقت بلکل سیدھا ہو کر بیٹھنے کے بجائے کمر جُھکا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ جس وجہ سے ہماری ریڑھ کی ہڈی میں جُھکاؤ آنا شروع ہو جاتا ہے۔ جوکہ ہمیں آہستہ آہستہ کمر درد کی بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے۔ بلکل اسی طرح بہت سے لوگوں کی سوتے وقت اُلٹا ہو کر سونے کی بھی عادت ہوتی ہے۔ لیکن جو لوگ اُلٹا ہو کر سونا پسند کرتے ہیں تو وہ یہ بات جان لیں کہ اُلٹا ہو کر سونے سے آپ بہت جلد کمر درد کی بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیشہ ہر کام جُھک کر کرنے والے افراد بھی بہت جلد کمر درد جیسی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔۔ تو اگر آپ کمر درد کی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمیشہ اپنے آپ کو موٹاپے سے بچانے کی کوشش کریں ,, اپنی بوڈی کو فٹ رکھا کریں ,, کُرسی پر بلکل سیدھا ہو کر بیٹھیں ,, رات کو سوتے وقت سیدے ہو کر سویا کریں ,, اور زیادہ جُھکنے سے پرہیز کیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمر درد کا گھریلو نسخہ ●

قارئین اگر آپ کمر درد جیسی بیماری میں کافی عرصے سے مبتلا ہیں اور ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے بعد بھی آپ کمر درد سے پیچھا نہیں چُڑوا پا رہے تو آپ کمر درد کے اس گھریلو نسخے کو آزما کر بھی اپنی کمر کے درد میں کافی حد تک کمی لا سکتے  ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

قارئین سب سے پہلے تو آپ کمر درد کے نسخے کے اجزاء نوٹ کر لیں۔۔۔۔۔۔۔

1) گندم ,, 2) سونف ,, 3) میتھی دانا ,, 4) دیسی گھی ,, 5) گُڑ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قارئین سب سے پہلے تو آپ نے گندم ,, سونف ,, اور میتھی دانا کو تقریباً پچاس گرام مقدار میں لے کر کسی کڑاہی وغیرہ میں الگ الگ بھون لینا ہے۔ ان تینوں اجزاء کو اچھی طرح بھوننے کے بعد اب ان تینوں چیزوں کو اچھی طرح پیس لیں۔ اب آپ نے ان تینوں چیزوں کو اچھی طرح پیسنے کے بعد کڑاہی میں حسبِ ضرور گُڑ ,, تھوڑا سا پانی ,, اور تقریباً آدھا پاؤ دیسی گھی شامل کرنا ہے۔ اب ان سب چیزوں کو کڑاہی میں اچھی طرح مِکس کریں۔ جب یہ سب چیزیں آپ اچھی طرح مِکس کر لیں تو اسے چولہے سے اُتار لیں۔ یاد رہے کہ چولہے سے اُتارنے کے بعد ان سب چیزوں کو جمنے سے پہلے پہلے آپ نے ان چیزوں کے لڈو بنا لینے ہیں۔ لڈو بن جانے کے بعد آپ نے صبح نہار منہ دودھ کے ساتھ روزانہ ایک لڈو کھانا ہے۔ یاد رہے کہ ان لڈوؤں کی تاثر گرم ہوتی ہے۔ لیکن ان لڈوؤں کا ذائقہ کافی اچھا ہوتا ہے۔ آپ ان لڈوؤں کا استعمال باقاعدگی سے ایک ہفتے تک کرتے رہیں۔ یقیناً ایک ہفتے بعد آپ کو اپنے کمر کے درد میں یقینی حد تک فرق پڑتا محسوس ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو قارئیں!!! اگر آپ کمر درد جیسی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل میں بتائی گئی کمر درد کی وجوہات سے بچنے کی کوشش کیجئیے گا۔ لیکن اگر آپ کمر درد کی بیماری میں پہلے سے ہی مبتلا ہیں تو اس آرٹیکل میں بتائے گئے آپ کمر درد کے گھریلو نُسخے کو آزما کر بھی اپنی کمر کا درد کافی حد تک کم کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔