World's Top Alternative Medicine Consultant

!!!ذہنی طور پر مظبوط لوگ یہ 6 کام کبھی نہیں کرتے

 

 

ذہنی طور پر مظبوط لوگ یہ 6 کام کبھی نہیں کرتے

 

قارئین !!! دراصل ذہنی طور پر کمزور ہوا بھی ایک بیماری ہی ہے۔ اس لئے اس دنیا میں تقریباً ہر شخص ہی اپنے آپ کو ذہنی طور پر مظبوط دیکھنا چاہتا ہے۔ اور ذہنی طور پر کمزور ہونے کی بیماری سے اپنے آپ کو بچانا چاہتا ہے۔ لیکن جو لوگ ذہنی طور پر مظبوط ہوتے ہیں تو وہ کچھ ایسے کام ہیں جوکہ کبھی نہیں کرتے۔ تو آج کے اس آرٹیکل میں ہم یہی ڈسکس کریں گے کہ وہ ایسے کون سے وہ 6 کام ہیں جو مینٹلی طور پر مظبوط لوگ کبھی نہیں کرتے۔ اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ذہنی طور پر مظبوط لوگ کون سے 6 کام نہیں کرتے تو اس آرٹیکل کو پورا پڑھنا آپ کے لئے بےحد ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیلنجز سے نہ گھبرانا ●

قارئین !!! ذہنی طور پر مظبوط لوگ کبھی بھی ماحولیات کی تبدیلی سے  نہیں گھبراتے۔ اور وہ ہر وقت ہر طرح کے چیلنجز کو فیس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کے ساتھ یہ پرابلم رہتی ہے کہ اگر اُن کو کسی چیلنج کا سامنا کرنا پڑ جائے تو وہ فوراً گھبرا جاتے ہیں۔ ایسے لوگ ذہنی طور پر کمزور ہوتے ہیں۔ لیکن جو لوگ ذہنی طور پر مظبوط ہوتے ہیں تو وہ کبھی بھی کسی چیلج سے نہیں گھبراتے۔ بلکہ اُس چیلنج کا ڈٹ کر سامنا کرتے ہیں۔ کیونکہ اُنہیں یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں تب ہی کامیاب ہوں گے جب وہ ہر طرح کے چیلنجز کو فیس کرنا سیکھ جائیں گے۔ اس لئے ذہنی طور پر مظبوط لوگ کبھی کسی قسم کی تبدیلی اور چینلجز سے نہیں گھبراتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کسی کے ساتھ ذیادتی نہ کرنا ●

ذہنی طور پر مظبوط لوگوں کی ایک یہ عادت بھی بہت اچھی ہوتی ہے کہ ان سے جب بھی کبھی کوئی غلطی ہو جائے تو وہ کبھی بھی لوگوں سے معذرت کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔ اس کے علاوہ ذہنی طور پر مظبوط لوگ ہمیشہ لوگوں کے ساتھ خوش دلی کے ساتھ ملتے ہیں۔ اور یہ لوگ کبھی کسی کے ساتھ کچھ غلط بھی نہیں کرتے۔ کیونکہ یہ لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ اگر وہ کسی کے ساتھ کچھ غلط یا کوئی زیادتی کریں گے تو قدرتی طور پر ان کے اپنے ساتھ بھی کچھ نہ کچھ غلط ضرور ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماضی کی یادوں کو یاد نہ کرنا ●

قارئین !!! جو لوگ ذہنی طور پر کمزور ہوتے ہیں تو ایسے لوگ ہمیشہ ماضی کی یادوں کو یاد کرتے رہتے ہیں۔ جبکہ ذہنی طور پر مظبوط لوگ کبھی بھی اپنے ماضی کی یادوں کو بار بار نہیں دوہراتے۔ کیونکہ وہ یہ بات جانتے ہیں کہ ماضی کی باتوں کو یاد کرنے سے انسان کو صرف مایوسی ہی ملتی ہے۔ اور انسان ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے۔ اور ماضی کی یادوں کو یاد کر کے انسان اپنی زندگی میں کبھی بھی آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ اس لئے وہ کبھی بھی اپنے گزرے ہوئے ماضی کو یاد نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بار بار ایک ہی غلطی کو نہ دوہرانا ●

ذہنی طور پر مظبوط لوگ کبھی بھی اپنی غلطیوں کو بار بار نہیں دوہراتے۔  جبکہ کمزور لوگ ایک ہی غلطی کو بار بار کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ جبکہ ذہنی طور پر مظبوط لوگ اپنی غلطی سے سبق سیکھ کر اُسی غلطی کو دوبارہ دوہرانے سے گریز کرتے ہیں۔ کیونکہ ان کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ جو انسان بار بار ایک ہی غلطی کرتا جائے تو یہ ایک ناکام انسان اور ذہنی طور پر کمزور انسان کی نشانی ہوتی ہے۔ اس لئے وہ ہمیشہ اپنی کی گئی غلطیوں  سے سیکھتے ہیں اور کبھی بھی ایک ہی غلطی کو بار بار نہیں دوہراتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسروں کی کامیابیوں سے جیلس نہ ہونا ●

قارئین !!! آپ نے دیکھا ہو گا کہ اکثر لوگ دوسروں کی کامیابیوں سے جیلس ہو جاتے ہیں۔ دراصل ایسے لوگ ذہنی طور پر کمزور ہوتے ہیں۔ جبکہ ذہنی طور پر مظبوط لوگ کبھی بھی کسی کی کامیابی سے جیلس نہیں ہوتے۔ اور نہ ہی کبھی کسی کے ساتھ حسد کرتے ہیں۔ کیونکہ مینٹلی طور پر مظبوط لوگ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ کامیابی صرف اُسی شخص کو نصیب ہوتی ہے جو اسے پانے کے لئے دن رات محنت کرتا ہے۔ اس لئے ذہنی طور پر مظبوط لوگ کامیاب لوگوں سے جیلس ہونے کے بجائے اپنے آپ کو کامیاب کرنے پر زیادہ فوکس رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسرے انسان پر ڈیپینڈ نہ ہونا ●

ذہنی طور پر مظبوط لوگ کبھی بھی کسی دوسرے انسان پر ڈیپینڈ ہونا پسند نہیں کرتے۔ ان کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنا ہر کام خود کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس لئے جو کام کرنا ان کے اپنے بس میں ہو ,, وہ کبھی بھی کسی دوسرے سے کروانا بلکل بھی پسند نہیں کرتے۔ اس کے علاوہ ان کی سوچ یہ بھی کہتی ہے کہ جو انسان زندگی میں کسی دوسرے پر ڈیپینڈ ہو جائے تو وہ کبھی بھی اپنی زندگی میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اس لئے ذہنی طور پر مظبوط لوگوں کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہتی ہے کہ وہ کبھی بھی کسی دوسرے پر ڈیپینڈ نہ ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو قارئین !!! اگر آپ ذہنی طور پر کمزور ہیں اور اپنے آپ کو ذہنی طور پر کمزور ہونے کی بیماری سے بچانا چاہتے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو اس آرٹیکل میں بتائی گئی ذہنی طور پر مظبوط لوگوں کی عادتوں پر فوکس کر کے آپ بھی ان پر عمل کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔