World's Top Alternative Medicine Consultant

جسم میں خون کی کمی کی 5 خاموش نشانیاں !! اور اس کا علاج

 جسم میں خون کی کمی کی 5 خاموش علامات اور اس کا علاج

 

قارئین !!! خون کی کمی کی بیمای خاص طور پر پاکستان میں کافی بڑھتی جا رہی ہے۔ دراصل ہمارے خون میں تین طرح کے خُلیے پائے جاتے ہیں۔ سفید خُلیے ,, سُرخ خُلیے ,, اور پلیٹس خُلیے۔ اور عام طور پر جسم میں خون کی کمی کو جسم میں سُرخ خُلیے کی کمی ہو کہا جاتا ہے۔ دراصل میں ہمارے جسم میں یہ سُرخ خُلیات ہمارے جسم میں آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں۔ بعض اوقات لوگوں میں خون کی کمی کی بیماری بچپن سے ہی پائی جاتی ہے۔ جسے تھیلیسیمیا کہا جاتا ہے۔ لیکن زیادہ تر لوگوں میں یہ بیماری آئرن کی کمی یا وٹامِن بی 12 کی کمی کی وجہ سے اس بیماری میں لوگ مبتلا ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ اگر جسم میں آئرن کی تعداد کم ہو جائے تو جسم میں سُرخ خُلیات کی تعداد بھی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ زیادہ تر لوگ جب اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں تو اُنہیں شروع شروع میں اس بیماری میں مبتلا ہونے کا احساس نہیں ہوتا۔ لیکن جب یہ بیماری بڑھ جاتی ہے تو تب محسوس ہوتا ہے۔ لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ اور پھر اس بیماری کو کنٹرول کرنا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن آج اس آرٹیکل میں ہم یہی ڈسکس کریں گے کہ خون کی کمی کی کون سی 5 خاموش نشانیاں ہیں اور اس کا علاج کیا ہے۔ اگر آپ بھی اس بیماری کی ابتدائی علامات اور اس کا علاج جاننا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پورا ضرور پڑھئیے گا۔ تو چلیں جانتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خون کی کمی کی علامات ●●

سینے میں درد ہونا ●

قارئین !!! اگر ہمارے جسم میں خون کی کمی واقع ہو جائے تو آکسیجن کی فراہمی کے لئے دل کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔ اور پھر اس وجہ سے ہمارے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ اور پھر اس سب کے نتیجے میں ہمارے سینے میں درد ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اور پھر یہ درد آہستہ آہستہ دن بدن بڑھتا رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہنا ●

بعض اوقات لوگوں کے ہاتھ ,, پاؤں ہر وقت ٹھنڈے رہتے ہیں۔ لیکن وہ اس کی وجہ نہیں جان پاتے۔ اگر آپ کے ہاتھ ,, پاؤں ہر وقت ٹھنڈے رہتے ہیں تو یہ آپ کے جسم میں آئرن کی کمی کی بنیادی وجہ ہو سکتی ہے۔ دراصل جب ہمارے جسم میں آئرن کی کمی واقع ہوتی ہے تو اُس وقت ہمارے خون میں آکسیجن کی بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اور پھر اس سب کے نتیجے میں ہمیں اپنا جسم معمول سے زیادہ ٹھنڈا محسوس ہونے لگتا ہے۔ اگر آپ کا جسم گرمیوں میں بھی ٹھنڈا رہتا ہے تو یہ آپ کے جسم میں خون کی کمی کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہر وقت سر درد اور چکر آنا ●

بعض اوقات لوگوں کے ساتھ یہ شکایت رہتی ہے کہ اُن کے سر میں ہر وقت درد رہتا ہے اور سر چکراتا رہتا ہے۔ یاد رہے کہ اگر آپ کا سر بھی ہر وقت چکراتا رہتا ہے اور درد کا شکار رہتا ہے تو یہ کیفیت بھی آپ کے جسم میں خون کی کمی کی ایک ابتدائی واضح علامت ہے۔ اس کی ایک مین وجہ یہ بھی ہے کہ جب ہمارے جسم کو مناسب آکسیجن نہیں مل پاتی تو اُس وقت ہمارے دماغ کی شریانیں سُوجن کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اور پھر ہمارا سر ہر وقت درد میں مبتلا ہو جاتا ہے اور چکراتا رہتا ہے۔ اگر آپ کے سر میں بھی ہر وقت درد رہتا ہے اور چکراتا رہتا ہے تو جان لیں کہ آپ کے جسم میں بھی خون کی کمی واقع ہو رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جلد کا رنگ زرد پڑ جانا ●

آپ نے اکثر اوقات لوگوں کو جلد کی رنگت کے زرد ہو جانے کی شکایت کرتے تو سُنا ہو گا۔ زیادہ تر لوگ کافی پریشان ہو جاتے ہیں کہ اُن کی جلد کا رنگ زرد کیوں ہو رہا ہے۔ درصل ایسا تب ہوتا ہے جب ہمارے جسم میں آئرن اور وٹامِن بی 12 کی کمی واقع ہو جاتی ہے تو اُس وقت ہمارے جسم میں سُرخ خُلیات کی تعداد کافی حد تک کم ہو جاتی ہے۔ تو ایسی صورت میں ہمارے جسم کی جلد کی رنگت زرد پڑ جاتی ہے۔ اگر آپ کے جسم کی جلد بھی زرد پڑ گئی ہے تو آپ کے جسم میں سُرخ خُلیوں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور آپ کے جسم میں خون کی کمی واقع ہو رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عجیب چیزیں کھانے کی عادت ●

قارئین !!! آپ نے اکثر اوقات لوگوں کو عجیب عجیب چیزیں کھاتے تو دیکھا ہو گا۔ جیسے کہ چاک ,, مٹی ,, چونا ,, برف اور اس کے علاوہ بھی عجیب عجیب چیزیں  کھانے کو لوگوں کا دل کرتا ہے۔ اصل میں انسان کا یہ سب چیزیں کھانے کا دل تب کرتا ہے جب آپ کے جسم میں آئرن کی اور خون کی کمی واقع ہو رہی ہوتی ہے۔ اگر آپ کا بھی ایسی چیزیں کھانے کو دل کرتا ہے تو یقیناً آپ کے جسم میں بھی خون کی کمی واقع ہو رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خون کی کمی کا علاج ●●

قارئین !!! ویسے تو عام طور پر خون کی کمی کی بیماری کا علاج اُس کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے۔ اگر آپ کے جسم میں خون کی کمی شدد زیادہ ہے تو عام طور پر خون کی بوتلیں وغیرہ لگائی جاتی ہیں۔ لیکن اگر آپ کے جسم میں خون کی کمی کی شدد زیادہ نہیں ہے تو عام طور پر ڈاکٹرز آئرن کی گولیاں وغیرہ کھانے کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔ قارئین !!! آگر آپ کو بھی اپنے جسم میں خون کی کمی واقع ہو رہی ہے تو آپ کو چاہئیے کہ آپ آئرن سے بھرپور غذاؤں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ جیسے کہ گوشت ,, کلیجی ,, مغذ ,, گہرے ہرے پتوں والی سبزیاں جیسے کہ پالک وغیرہ۔ اور اس کے علاوہ خوبانیا اور کشمش وغیرہ شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قارئیں!!! اگر اس آرٹیکل میں بتائی گئی ان علامات میں سے آپ کو بھی کسی علامت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو کوشش کریں کہ جلد از جلد کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اور زیادہ سے زیادہ آئرن سے بھرپور غذاؤں کا بھی استعمال کرنے کی کوشش کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔