World's Top Alternative Medicine Consultant

تھائی رائیڈ یا گلہڑ

زبردست گھریلو /دیسی

علاج

         

 آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘
  • ھوالشافی :
    اجوائن دیسی‘ میتھی دانہ‘ خشک دھنیا‘ سفید زیرہ۔ چاروں کو ہم وزن لے لیں‘ پیس کر ناشتے سے پہلے ایک چمچ چائے والا اور شام کھانے سے دو گھنٹے پہلے ایک چمچ چائے والا نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ دن میں دو بار۔ چند دن۔ چند ہفتے استعمال کرنے سے کافی بہتر ہوں گے۔ گرم تلی ہوئی مصالحہ دار چیزیں‘ بیکری ‘فاسٹ فوڈز سے پرہیز کریں۔ پانی کا استعمال زیادہ کریں اور زیادہ کریں۔ ان شاء اللہ چند دن اور چند ہفتوں کے مسلسل استعمال سےآپ کا تھائی رائیڈ گلینڈ (گلہڑ) ایکٹو ہوجائے گا۔ موٹاپا کم ہونا شروع ہوجائے گا اور بے ڈول جسم بہترین حسن و جمال کی طرف متوجہ ہوگا۔کھانے میں ادرک اورلہسن کا مناسب استعمال ضرور کریں۔

 

 

 

 

تھائی رائیڈ (گلہڑ) ایک خاموش بیماری
تھائی رائیڈ (گلہڑ) ایک خاموش بیماری ہے تھائی رائیڈ(گلہڑ) کے افعال میں کمی بیشی سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ یہ جسم کے بہت سے حصوں کو کنٹرول کرتا ہے یہ گردن کے سامنے والی ہڈی کے نیچے جہاں پرکالر کا آخری بٹن بند کرتے ہیں‘ وہاں پر یہ پایا جاتا ہے اور اس کی شکل تتلی نما ہوتی ہے۔ تھائی رائیڈ کے افعال میں کمی بیشی سے سانس کا پھولنا‘ سر کے بالوں کا گرنا‘ ناخنوں کا گرنا‘ قبض کا ہونا‘ جسم کا بہت موٹا ہوجانا بہت زیادہ اچانک پتلا کمزور ہوجانا‘ قد کا چھوٹا رہ جانا‘ تھکاوٹ‘ نقاہت اور سستی کا پایا جانا ‘یہ اس کی اہم علامات ہیں۔ اس کے علاوہ اگر یہ بیماری عورتوں میں پائی جائے تو ان میں حمل قرار نہیں پاتا اور اگر حمل قرار پاجائے تو اس میں بہت زیادہ پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں اس کی وجوہات میں سب سے اہم وجہ آئیوڈین کی کمی ہے اس کے علاوہ سگریٹ نوش سے پرہیز کریں۔

بہت سی ایسی ادویات ہیں جن کے استعمال سے ان کے افعال میں کمی بیشی آجاتی ہے۔ اس کی جانچ کیلئے T3,T4 TCH کا ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں بڑی بڑی ادویات کھائی جاتی ہیں لیکن جب تک ادویات کھائی جائیں شاید وقتی فائدہ جب یہی دوائی ختم ہو جائے بیماری پھر غالب آجاتی ہے۔ پھر ان ادویات کا بڑا نقصان یہ ہے کہ جسم ہمیشہ کے لیے ان ادویات کا عادی بن جاتا ہے اور نقصان در نقصان ہوتا ہے۔
یہ ایک تجارتی راز ہے!
یہ چھوٹا سا ٹوٹکہ اور نسخہ شاید لوگ اسے چھپائیں  اور جس کے پاس یہ ٹوٹکہ اور نسخہ آجائے وہ اس کو اپنا تجارتی راز بنائے۔ بنانے والے بنائیں لیکن ہم جیسے فقیر اور جن کے اندر انسانیت کا غم‘ درد‘ لوگوں کی صحت مندی کا احساس کہ مریضوں کے دل سے اور دکھیاروں کے اندر سے سچی نکلنے والی آہ اور دعا عرش پر انوکھے فیصلے کرواتی ہے ہمارے پیش نظر تو صرف یہی ہے

Human thyroid anatomy. 3d illustration

یہ نسخہ آپ جب اس پر نظر ڈالیں گے تو آپ کو خود احساس ہوگا کہ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں یا اس کے کھانے سے ایک بیماری تو جائے یا نہ جائے دوسری لگ جائے‘ ایسا ہرگز نہیں صحت تندرستی شفاء اس نسخے کا آخری سے آخری حل ہے لیکن اس کے لیے جو اعتماد سے چند دن چند ہفتے استعمال کریں۔ یہ نسخہ آج تک جس نے بھی استعمال کیا اور جس نے بھی آزمایا اس نے ہمیشہ شفاء صحت پائی۔
گلہڑ کی بیماری موجودہ دور میں بہت بڑھتی چلی جارہی ہے اس کی وجہ ناقص غذائیں مصنوعی غذاؤں کا جس کو ہم باہر کی غذائیں باہر کے مشروبات کہیں گے ان کا استعمال بہت زیادہ ہے جب یہ ناقص غذائیں بڑھتی چلی جائیں گی تو صحت وتندرستی بڑھتی چلی جائے گی بظاہر ان میں مزہ اور ذائقہ ہوتا ہے لیکن حلق سے اترنے کے بعد جو تباہی ان کے اندر سے آتی ہے وہ کسی اور چیز سے نہیں آتی اور پھر موٹاپا تیزی سے بڑھتا ہے۔