ہم اپنے دماغ سے سخت کام کیسے لے سکتے ہیں؟

Table of Contents
ہم اپنے دماغ سے سخت کام کیسے لے سکتے ہیں؟
قارئین !!! بہت سے لوگ اپنے دماغ سے سخت کام کروانا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ یہ نہیں جان پاتے کہ ہم اپنے دماغ سے کیسے سخت کام کروا سکتے ہیں۔ اسی لئے آج کے اس آرٹیکل میں ہم یہی ڈسکس کرنے جا رہے ہیں کہ آخر ہم اپنے دماغ سے سخت کام کیسے لے سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو کچھ ایسی ٹپس دی جائیں گی جس سے آپ اپنے دماغ سے سخت کام کروا سکیں گے۔ اگر آپ بھی اپنے دماغ سے کسی بھی قسم کا کوئی بھی سخت کام کروانا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پورا ضرور پڑھئیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین !!! دراصل ہمارا دماغ قدرتی طور پر ایک بہت ہی پاور فُل مشین کی طرح کام کرتا ہے۔ اور ہم اس سے کسی بھی قسم کا کوئی بھی مشکل کام کروا سکتےہیں۔ یہ ایک ایسی مشین ہے جو ہمارے بہت سے مسائل کو حل کر سکتی ہے۔ چلیں جانتے ہیں کہ ہم اپنے دماغ سے کیسے سخت کام کروا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنے دماغ سے سخت کام کروانے کی ٹپس ●
قارئین !!! ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہمارا دماغ صرف اور صرف اُس وقت سخت کام کرنا شروع کرتا ہے جب ہمیں اپنے آپ یر یقین ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے دماغ سے کوئی بھی سخت کام کروانا چاہتے ہیں تو وہ کام اس یقین کے ساتھ شروع کریں کہ اس میں جیت آپ ہی کی ہو گی۔ بہت سے لوگوں میں خوداعتمادی کی کمی ہوتی ہے۔ لیکن جب تک ہمیں خود پر یقین ہی نہیں ہو گا تو تب ہمارا اپنے دماغ سے سخت کام کروانا ناممکن سی بات ہے۔ کیونکہ اگر ہمیں خود پر ہی یقین نہیں ہو گا تو پھر ہم کوئی بھی سخت کام اپنے دماغ سے نہیں کروا سکیں گے۔ داصل خود اعتمادی کی کمی سے ہمارا دماغ اُلجھ کر رہ جائے گا کہ یہ کام مجھ سے ہو گا بھی یا نہیں۔ اس لئے اگر آپ کوئی بھی مشکل اور سخت کام اپنے دماغ سے کروانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کا خود پر یقین کرنا بہت ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین !!! اگر آپ اپنے دماغ سے کوئی بھی سخت کام کروانا چاہتے ہیں تو اُس کام کو آپ جذبات میں آ کر ایک دم سے ہی شروع مت کریں۔ بہت سے لوگ کسی کو کو جلد شروع کرنے کے لئے جذباتی ہو جاتے ہیں اور پھر وہ اُس کام کی تکمیل تک صحیح طریقے سے نہیں پہنچ پاتے۔ جیسے کہ اگر آپ کو کتاب پڑھنا پسند نہیں ہے اور اب آپ اپنے دماغ میں یہ سوچ رہے کہ میں کل سے دو گھنٹے کتاب پڑھا کروں گا تو ایسے آپ کا دماغ اُس سخت کام کو کبھی نہیں کر سکے گا۔ آپ نے اُس کتاب کو دو گھنٹے پڑھنے کے لئے پہلے آدھے گھنٹے سے شروع کرنا ہے ,, پھر ایک گھنٹے تک اپنے ٹائم کو بڑھانا ہے ,, اور پھر اُس کے بعد آہستہ آہستہ دو گھنٹے تک اپنے ٹاسک تک پہنچ جانا ہے۔ اس لئے ایک دم سے ہی آپ نے اپنے دماغ پر سخت کام کرنے کا برڈن کبھی نہیں ڈالنا۔ کیونکہ پھر آپ کا دماغ سخت کام کرنے کی صلاحیت چھوڑ دے گا۔ اس لئے آہستہ آہستہ آپ نے اپنے دماغ سے سخت کام کروانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ قارئین !!! اگر آپ اپنے دماغ سے کوئی بھی سخت کام کروانا چاہتے ہیں تو ہمیشہ یہی کوشش کریں کہ اُس کام کو سر انجام دینے کے لئے آپ کا مائنڈ کسی سٹوری کی شکل اختیار کر جائے۔ ایک ریسرچ کے مطابق اس دنیا میں جتنے بھی لوگ کی میموری تیز ہے اور وہ اپنے دماغ سے سخت کام لیتے ہیں۔ تو ایسے لوگوں کی تیز میموری کا راز بھی یہی ہے کہ وہ اپنے دماغ کو کوئی سٹوری کی شکل دے دیتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ پڑھائی کر رہے ہیں تو آپ کا دماغ آپ سے یہ سوال کرے گا کہ آپ پڑھائی کیوں کر رہے ہیں؟۔ تو آپ نے اپنے دماغ میں یہ سٹوری بنانی ہے کہ میں پڑھائی اس لئے کر رہا ہوں کہ میں جب پڑھائی مکمل کر لو گا تو مجھے ایک اچھی جاب مل سکے گی۔ اسی طرح اگر آپ جاب کر رہے ہیں تو آپ کا مائنڈ آپ سے یہ سوال بھی کر سکتا ہے کہ آپ جاب کس لئے کر رہے ہیں؟۔ تو آپ اپنے مائنڈ کو یہ سٹوری دے سکتے ہیں کہ میں جاب اس لئے کر رہا ہوں کہ میں پیسے جمع کر کے اپنا ایک اچھا مستقبل بنا سکوں۔ یاد رکھیں!! جب ہم اپنے دماغ کو کوئی سٹوری دے دیتے ہیں تو پھر ہمیں اپنے دماغ سے لئے گئے اُس ٹاسک کو اُس سخت کام کو جلد پورا کرنے میں کافی آسانی ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین !!! زندگی میں کامیاب صرف وہی شخص ہوتا ہے جس کو اپنے دماغ سے سخت کام کروانے کی عادت ہو۔ تو اگر آپ بھی اپنے دماغ سے کوئی بھی سخت کام کروانا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل میں بتائی گئی ان ٹپس پر عمل کر کے آپ بھی اپنے دماغ سے کسی بھی قسم کا کوئی بھی سخت کام کروا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔