ڈائٹنگ اور وزن کی کمی کے دوران کی جانے والی غلطیاں
[[ ڈائٹنگ اور وزن کی کمی کے دوران کی جانے والی غلطیاں ]]
!!!!!!!!!اسلام علیکم
ناظرین!!!! اکثر اوقات ہم جب موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں تو ہم کچھ ڈائٹنگ کر کے اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔ لیکن ہوتا کیا ہے کہ ہم ڈائٹنگ کر کے اپنا وزن تو کم کر ہی لیتے ہیں لیکن ڈائٹنگ کے دوران ہم کافی غلطیاں بھی کر جاتے ہیں۔۔۔ جس سے آگے چل کے ہمیں کافی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔۔۔ دراصل ڈائٹنگ دوران ہم کچھ ایسی غلطیاں کر جاتے ہیں جوکہ میں ہرگز نہیں کرنی چاہئیے۔۔۔ اس لئے آج کے اس آرٹیکل میں ہم یہی ڈسکس کریں گے کہ آخر کون سی غلطیاں ہیں جو مرد اور خواتین ڈائٹنگ کے دوران وزن کم کرنے کے لئے کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنے آپ کو بھوکا رکھنا ●
اکثر اوقات ہم اپنے ارد گرد بہت سے ایسے لوگوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ جب بھی اپنا وزن کم کرنے کے لئے یا کسی بھی اور مقصد کے لئے ڈائٹنگ کر شروع کرتے ہیں تو وہ ڈائٹنگ کے دوران اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ بھوکا رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔ حلانکہ ایسا بلکل بھی نہیں کرنا چاہئیے جب بھی آپ ڈائٹنگ کریں تو کوشش کیا کریں کہ ساتھ کچھ نہ کچھ لائٹ سا کھاتے رہا کریں اور اگر آپ نے کوئی ڈائٹنگ پلین بھی بنا رکھا ہے تو اُس ڈائٹنگ پلین سے ہٹ کر بھی کچھ نہ کچھ ضرور کھا لیا کریں۔۔۔ کیونکہ اگر آپ ڈائٹنگ کے دوران اپنے آپ کو بھوکا رکھیں گے اور کافی گھنٹوں بعد کچھ کھائیں گے تو اس سے آپ کی بوڈی کافی گھنٹوں بعد پیٹ میں جانے والی خوراک کو سٹور کر لے گی۔۔۔ اور ڈائٹنگ کے دوران اپنے آپ کو زیادہ بھوکا رکھنے سے شوگر کے چانسس بھی کافی بڑھ جاتے ہیں۔۔۔ اس لئے ڈائٹنگ کے دوران کچھ نہ کچھ لائٹ سا ضرور کھاتے رہا کریں۔۔۔ اپنے آپ کو بھوکا کبھی مت رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روٹی چاول وغیرہ بند کر دینا ●
اکثر اوقات بہت سے لوگوں میں یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ وہ جب بھی ڈائٹنگ کرنا شروع کرتے ہیں تو وہ روٹی اور چاول وغیرہ کا استعمال کرنا بلکل بند کر دیتے ہیں۔۔۔ کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ڈائٹنگ کے دوران روٹی بند کرنے سے ان کی ڈائٹنگ اچھی طرح ہو گی۔۔۔ اور ان کا وزن تیزی سے کم ہو گا۔۔۔ لیکن وہ اس بات کا خیال نہیں کرتے کہ کچھ مہینوں تک روٹی بند کر کے جب وہ روٹی کھانا شروع کریں گے تو اُن کی باڈی اچانک سے پہلے سے زیادہ پھول جائے گی یعنی کہ وہ بہت زیادہ موٹاپے جیسی بیماری کا شکار ہو جائیں گے۔۔۔ اور پھر ہو گا کیا کہ اُنہوں نے جو بھی ڈائٹنگ کرنے پر محنت کی ہو گی وہ سب ضائع چلی جائے گی۔۔۔ اس لئے ڈائٹنگ کے دوران روٹی اور چاول بلکل بند کرنے کی غلطی بلکل مت کریں۔۔۔ آپ چاہیں تو روٹی اور چاول کا استعمال کم مقدار میں بھی کر سکتے ہیں ایک مناسب طریقے کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔۔۔ لیکن وزن کم کرنے کے لئے روٹی بلکل ہی بند کر دینا کافی نقصان دہ اور غلط ہے۔۔۔ اس لئے اس غلطی سے بھی پرہیز کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انڈے گوشت وغیرہ کا زیادہ استعمال ●
اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ بہت سے لوگ جب ڈائٹنگ کرنا شروع کرتے ہیں تو وہ باقی غذائیں چھوڑ کر انڈے اور گوشت وغیرہ کا استعمال بہت زیادہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔ لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ایسا کرنا بھی ایک بہت بڑی غلطی ہے۔۔۔ کیونکہ اس سے آپ کا یورک ایسڈ بھی بڑھ سکتا ہے۔۔۔ اس کے علاوہ بعض اوقات لوگ ڈائٹنگ کے دوران پورے دن میں صرف اور صرف سیلڈ کا بھی استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔ یہ بات درست ہے کہ سیلڈ میں کیلریز بہت کم ہوتی ہیں۔۔۔ لیکن جب آپ وزن کرنے کے لئے صرف سیلڈ کا ہی استعمال کرنا شروع کر دیں گے تو اس سے آپ کا وزن تو کم ہو جائے گا لیکن اس کا سب سے بڑا ایفیکٹ آپ کی اسکن پر پڑے گا۔۔۔ آپ کی اسکن آہستہ آہستہ لٹکنا شروع ہو جائے گی۔۔۔ اس لئے صرف سیلڈ کا استعمال بھی آپ کے لئے کافی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔۔۔ کیونکہ ایک ہی چیز کو روزانہ کھانے سے آپ کا معدہ ایک ہی چیز کا عادی ہو جائے گا۔۔۔ اور پھر ڈائٹنگ کے بعد آپ کو کافی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔۔۔ چاہے مرد ہو یا عورت کوشش کریں کہ آپ جب بھی ڈائٹنگ شروع کریں تو کبھی بھی ایک ہی چیز کو اپنے معدے کا عادت مت بننے دیں۔۔۔ بلکہ پورے دن میں مناسب مقدار میں اور تھوڑی تھوڑی سب چیزوں کا استعمال کرتے رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گرین ٹی اور کافی کا زیادہ استعمال ●
بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ڈائٹنگ کے دوران گرین ٹی یا کافی کے زیادہ استعمال سے وزن کم ہونے میں آسانی ہو سکتی ہے۔۔۔ اور پھر یہی سوچ کر مرد اور خواتین سب گرین ٹی اور کافی کا حد سے زیادہ استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔ لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ گرین ٹی یا کافی کا استعمال آپ کو دن میں دو کپ سے زیادہ ہرگز نہیں کرنا چاہئیے۔۔۔ اگر آپ حد سے زیادہ گرین ٹی یا کافی استعمال کرنا شروع کر دیں گے تو پھر پورا دن آپ کوئی بھی غذا ٹھیک طریقے سے نہیں کھا سکیں گے۔۔۔ اس کے علاوہ گرین ٹی یا کافی کا زیادہ استعمال آپ کی بوڈی میں کافی قسم کے ایفیکٹس بھی پیدا کر سکتی ہے۔۔۔ اس لئے ڈائٹنگ کے دوران وزن کم کرنے کے لئے گرین ٹی یا کافی کا زیادہ استعمال کرنے کی غلطی بھی کبھی مت کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو ناظرین !!! اگر آپ بھی ڈائٹنگ کر کے وزن کم کر رہے ہیں یا کرنے کا سوچ رہے ہیں تو اس آرٹیکل میں بتائی گئی غلطیوں پر ضرور فوکس کیجئیے گا۔۔۔ کیونکہ ڈائٹنگ کے دوران سب سے ضروری چیز آپ کی خوراک کا اختیاط سے استعمال کرنا ہوتا ہے۔۔۔ تو اگر آپ اُس خوراک کو استعمال کرنے میں ہی غلطیاں کریں گے تو آگے چل کے اس سے آپ کو کافی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
☆ اللہ حافظ ☆