World's Top Alternative Medicine Consultant

معدے کے فلو کی کیا علامات ہوتی ہیں؟ اور اسکی کیا احتیاطی تدابیر ہیں؟۔۔۔

[[ معدے کے فلو کی کیا علامات ہوتی ہیں   اور  اس کی کیا احتیاطی تدابیر ہیں؟۔۔۔ ]]

 

!!!!!!! اسلام علیکم

 

ناظرین !!!! آج کے اس آرٹیکل میں ہم بات کرنے جا رہے ہیں کہ معدے کے فلو کی کیا کیا علامات ہوتی ہیں۔۔۔ اور اس بیماری کے علاج کے لئے کیا کیا اختیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں؟۔۔۔ اگر آپ بھی معدے کی کسی بھی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں اور اس بیماری سے بچنا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پورا پڑھنا آپ کے لئے بےحد ضروری ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ناظرین!!! سب سے پہلے تو آپ اس چیز کا خیال رکھیں کہ اگر آپ کو معدے میں کسی بھی قسم کا مسئلہ ہے اور آپ تقریباً ایک ماہ سے معدے کے مسائل کی دوا کھا رہے ہیں اور آپ کو آرام نہیں آ رہا تو پھر آپ کو جلد ہی معدے کا ٹیسٹ کروانا چاہئیے۔۔۔ عموماً یہ ایک چھوٹا ٹیسٹ ہوتا ہے۔۔۔ اس ٹیسٹ سے آپ کو آسانی سے یہ پتا چل جائے گا کہ آپ معدے کے فلو کی بیماری کا شکار ہیں یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

معدے کے فلو کی علامات ●

 

معدے کے فلو کی عام طور پر چند علامات بھی ہوتی ہیں۔۔۔ جن سے آپ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ اس بیماری میں مبتلا ہیں یا نہیں۔۔۔ معدے کے فلو کی علامات میں زیادہ تر پیٹ میں اچانک سے شدید قسم کا درد شروع ہو جاتا ہے۔۔۔ اور پیٹ میں وقفے وقفے سے مروڑ بھی پڑتے رہتے ہیں۔۔۔ اکثر اوقات جب ہم خالی پیٹ ہوتے ہیں تو پیٹ میں درد زیادہ شروع ہو جاتا ہے۔۔۔ لیکن جب ہم کھانا کھاتے ہیں یا اس کے علاوہ جو کچھ بھی کھاتے ہیں تو پیٹ میں درد کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔۔۔ لیکن معدے کے فلو سے پیٹ میں درد ایک ایسا درد ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا رہتا ہے۔۔۔ اور پھر اس بیماری میں ٹائم گزرنے کے ساتھ ساتھ تقریباً ہر وقت ہی پیٹ میں ہلکا ہلکا درد رہتا ہے۔۔۔ اس کے علاوہ ساتھ ساتھ پیٹ میں مروڑ بھی پڑتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

اس کے علاوہ اگر ہم معدے کے فلو کی بیماری کی علامات پر نظر ڈالیں تو اس بیماری میں بھوک بہت زیادہ لگتی ہے۔۔۔ اور معدے کے فلو کی بیماری میں مبتلا شخص کو کچھ بھی کھان کے بعد وقفہ وقفے سے ڈکار وغیرہ بھی آتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

معدے کے فلو کی بیماری میں ایک علامت وزن کا کم ہو جانا بھی ہوتی ہے۔۔۔ اس بیماری میں آپ کو پتا تک نہیں چلتا اور آپ کا وزن اچانک سے گرنا شروع ہو جاتا ہے۔۔۔۔ ناظرین !!! معدے کے فلو کی بیماری ایک ایسی بیماری ہے جو کہ دوسرے ایک شخص سے دوسرے شخص میں باآسانی منتقل ہو سکتی ہے۔۔۔ اس لئے اگر آپ کے گھر ,, آپ کے دوست ,, یا آپ کے کسی بھی قریبی رشتہ دار کو معدے کے فلو کی بیماری ہے تو کوشش کریں کہ اُس شخص کا استعمال کیا ہوا پانی یا کھانا کھانے سے گریز کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

معدے کی بیماری کی احتیاطی تدابیر ●

 

عام طور پر معدے کے فلو کی بیماری ایک قابلِ علاج مرض ہے۔۔۔ اس بیماری میں زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنے کی کوشش کریں۔۔۔ کیونکہ اس بیماری کا سب سے بہترین علاج احتیاط ہی ہے۔۔۔ کوشش کریں کہ جب بھی کوئی پھل وغیرہ کھائیں تو اچھی طرح دھو کر کھائیں۔۔۔۔ اس کے علاوہ سبزیوں کا استعمال بھی ہمیشہ اچھی طرح دھو کر ہی کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

دراصل ہمارے جسم میں دو طرح کے جراثیم پائے جاتے ہیں ایک اچھے اور دوسرے بُرے۔۔۔ کوشش کریں کہ آپ معدے کی بیماری میں اچھے جراثیم میں استعمال ہونے والی چیزوں کا استعمال کریں۔۔۔۔۔ آپ اس بیماری میں کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ دہی کا استعمال کریں۔۔۔ اس بیماری میں شہد کا استعمال کافی مفید ہے۔۔۔ کوشش کریں کہ روانہ صبح خالی پیٹ ایک گلاس گرم پانی میں دو چمچ شہد کا استعمال کیا کریں۔۔۔ اس کے علاوہ معدے کے فلو کی بیماری میں فاسٹ فوڈز ,, کھٹی چیزوں کا استعمال ,, اور تیز مسالحوں سے لازمی پرہیز کریں۔۔۔۔ اس کے علاوہ کوشش کریں کہ معدے کے مرض میں مبتلا مریض دن میں کم از کم دو عدد کیلوں کا استعمال ضرور کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ناظرین!!! اگر آپ میں سے بھی کوئی معدے کی کسی بھی بیماری میں مبتلا ہے اور میڈیسن کھانے کے باوجود بھی آپ کو معدے کی بیماری کا آرام نہیں آ رہا تو جلد از جلد اپنے معدے کا کسی اچھی جگہ سے ٹیسٹ کروائیں۔۔۔ اور کوشش کریں کہ معدے کی بیماری میں مبتلا رہنے تک احتیاط ضرور کریں۔۔۔ کیونکہ اچھی طرح احتیاط کرنا ہی معدے کی بیماری کا بہترین علاج ہے۔۔۔۔ اگر آپ نے اچھی طرح احتیاط کر لی تو انشااللہ آپ جلد ہی معدے کی بیماری سے آزاد ہو جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

《 اللہ حافظ 》