World's Top Alternative Medicine Consultant

!!! قد بڑھانے کے زبردست طریقے !! جان لیں

 

 

 !!! قد بڑھانے کے زبردست طریقے !! جان لیں

 

قارئین !!! آپ نے دیکھا ہو گا کہ بہت سے لوگ چاہے مرد ہو یا عورت سب کی ہمیشہ یہی خواہش اور کوشش رہتی ہے کہ اُن کا قد لمبا ہو۔ کیونکہ لمبا قد انسان کے حُسن میں مزید اضافہ کر دیتا ہے۔ لیکن اگر قد لمبا نہ ہو رہا ہو تو اسی کشمکش میں بہت سے لوگ احساسِ کمتری کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔ لیکن آج کے اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ ایسے زبردست طریقے شئیر کئے جائیں جنہیں فالو کر کے آپ اپنے قد کو یقینی حد تک بڑھا سکتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ بھی اپنے قد کو بڑھانا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پورا ضرور پڑھئیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قارئین !!! اگر آپ اپنا قد واقعی بڑھانا چاہتے ہیں تو یہ طریقے جاننے سے پہلے آپ کے لئے یہ بات جاننا بہت زیادہ ضروری ہے کہ متناسب غذا کا استعمال آپ کے قد بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس لئے متناسب غذا کا استعمال کرنا قد بڑھانے والے لوگوں کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے۔ کیونکہ متناسب غذا کے استعمال سے ہمارے جسم کا گوشت بڑھتا ہے اور اس کے ساتھ ہمارے جسم کی ہڈیاں بھی بڑھتی ہیں۔ اور پھر اسی کے ساتھ ساتھ ہمارا قد بڑھنے کا عمل بھی شروع ہو جاتا ہے۔ کوشش کیا کریں کہ ایسی غذا کا استعمال زیادہ ہو جس میں کیلشیم ,, ویٹامینز ,, اور پروٹین زیادہ مقدار میں موجود ہو۔ تو چلیں جانتے ہیں وہ کون سے ایسے زبردست طریقے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے قد کو یقینی طور پر بڑھا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سویمنگ کرنا یا لٹکنا ●

قارئین !!! ایک سائنسی ریسرچ کے مطابق سویمنگ قد بڑھانے کے لئے بہت ہی اہم سمجھی جاتی ہے۔ کیونکہ جب پانی کے اند ہماری باڈی جاتی ہے تو اُس وقت ہماری ریڑھ کی ہڈی پر کسی بھی قسم کا بوجھ نہیں پڑتا اور پھر اسی عمل کے دوران ہمارے جسم کے سارے جوڑ کُھل جاتے ہیں۔ جس سے ہمارا قد بڑھنے لگ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ سویمنگ کرنا پسند نہیں کرتے تو آپ کے پاس دوسرا آپشن بھی ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ کسی اونچی چیز کے ساتھ لٹکنا۔ کیونکہ اگر آپ کسی اونچی چیز کے ساتھ لٹک کر ورزش کرتے ہیں تو اس سے بھی آپ کا قد بہت جلد بڑھنے لگ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹھیک طریقے سے لیٹنا ●

قد بڑھانے کے لئے ہمارا ٹھیک طریقے سے لیٹنا بھی بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ جب لیٹتے ہیں تو اُن کے لیٹنے کا طریقہ کار ٹھیک نہیں ہوتا۔ جس وجہ سے اُن کی ریڑھ کی ہڈی کا آگے بڑھنے کا عمل رُک جاتا ہے۔ کیونکہ سائنسی رپورٹ کے مطابق ہمارے دن بھر کام کرنے سے ہماری ریڑھ کی ہڈی سُکڑ جاتی ہے۔ اور پھر جب ہم ایسی صورت میں بلکل سیدھے ہو کر لیٹتے ہیں تو ہماری ریڑھ کی ہڈی میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس لئے کوشش کیا کریں کہ جب بھی آپ لیٹیں تو بلکل سیدھے اور اپنی دونوں ٹانگوں کو بھی سیدھا کر کے لیٹیں۔ کیونکہ ایسے لیٹنے سے خون آپ کی ٹانگوں کی طرف گردش کرے گا جس سے آپ کا قد دن بدن بڑھنے لگ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹھیک طریقے سے بیٹھنا ●

قارئین !!! قد بڑھانے کے لئے جتنا آپ کا سیدھے ہو کر لیٹنا ضروری ہے۔ اُس سے کہیں گنا زیادہ آپ کا ٹھیک طریقے سے بیٹھنا بھی ضروری ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ اکثر لوگ بیٹھتے وقت اپنی کمر کو جُھکا لیتے ہیں۔ لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ ایک بہت ہی نقصان دہ طریقہ ہے۔ کیونکہ زیادہ جُھک کر بیٹھنے سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی میں جھکاؤ پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اور پھر آپ کا قد بڑھنے کے بجائے وہیں پر رُک جاتا ہے۔ اس لئے اگر آپ اپنے قد کو بڑھانا چاہتے ہیں تو کوشش کیا کریں کہ بلکل سیدھے ہو کر بیٹھا کریں۔ تاکہ آپ کی ریڑھ کی ہڈی بھی بلکل سیدھی رہے۔ ایسا کرنے سے آپ کا قد بہت جلد ضرور بڑھنے لگ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہلدی کا استعمال کرنا ●

قارئین !!! دراصل ہلدی ہمارے جسم کی ہڈیوں کے لئے بہت ضروری چیز ہے۔ کیونکہ ہلدی ہمارے جسم کی ہڈیوں کو مزید مظبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چاہے مرد ہو یا عورت اگر کوئی بھی آپ میں سے اپنا قد بڑھانا چاہتا ہے تو کوشش کیا کریں کہ رات کو ایک گلاس دودھ میں ایک چُٹکی ہلدی ڈال کر پی لیا کریں۔ اگر آپ اس طریقے کو اپنی روزانہ کی روٹین میں شامل کر لیں تو آپ یقینی حد تک بہت جلدی اپنا قد بڑھا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قارئین !!! اگر آپ بھی واقعی اپنے قد کو بڑھانا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل میں بتائے گئے قد بڑھانے کے پوائنٹس کو فالو ضرور کیجئیے گا۔ کیونکہ قد بڑھانے کے یہ سب طریقے سائنسی ریسرچ کے مطابق آپ کو بتائے گئے ہیں۔ اس لئے اگر ان طریقوں پر آپ نے ٹھیک طریقے سے عمل کر لیا تو آپ کا بھی قد بہت جلد بڑھنے لگ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔