World's Top Alternative Medicine Consultant

صحت مند لوگوں کی 6 عادتیں !! جان لیں

 

صحت مند لوگوں کی 6 عادتیں !! جان لیں

 

قارئین !!! اس دنیا میں ہر شخص صحت ند رہنا چاہتا ہے لیکن حقیقت ہر کوئی صحت مند نہیں رہ پاتا۔ کیونکہ ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لئے کافی محنت کرنی پڑتی ہے۔ بہت سی عادتوں کو اپنانا پڑتا ہے۔ جو لوگ صحت مند ہوتے ہیں اُن کی کچھ عادتیں بھی ہوتی ہیں۔ جس وجہ سے وہ ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔ اسی لئے آج کے اس آرٹیکل میں صحت مند لوگوں کی 6 عادتیں بیان کی جائیں گی۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اس آرٹیکل میں آپ کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ لوگ کیسے ایک لمبی عمر گزارتے ہیں؟۔ تو اگر آپ بھی ایک صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو لاسٹ تک ضرور پڑھئیے گا۔ تاکہ آپ بھی صحت مند لوگوں کی عادتیں جان کر ایک صحت مند زندگی گزار سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زیادہ پانی پینا ●

قارئین !!! صحت مند لوگوں کی ایک عادت یہ ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ پانی کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ یہ بات جانتے ہیں کہ زیادہ پانی پینے سے انسان ہمیشہ فریش اور صحت مند رہتا ہے۔ اس لئے آپ کو بھی چاہئیے کہ دن میں کم از کم 8 گلاس پانی کے ضرور پیئیں۔ کیونکہ آپ جتنا زیادہ پانی پیئیں گے تو اُتنے ہی آپ زندگی میں صحت مند اور تندرست بھی رہیں گے۔ اس لئے آپ بھی صحت مند لوگوں کی اس عادت کو ضرور اپنانے کی کوشش کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پریشانی سے گریز اور شکر ادا کرنا ●

زندگی میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ بہت سے لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان رہنے لگ جاتے ہیں۔ لیکن جو لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان رہنے لگ جاتے ہیں تو ایسے لوگ کبھی بھی صحت مند نہیں رہ پاتے۔ یہ بات جان لیں کہ صحت مند لوگوں کی ہمیشہ یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ کبھی بھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان نہیں ہوتے اس کے علاوہ ہمیشہ اپنے رب کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کیا کریں۔ کیونکہ صحت مند لوگ کبھی بھی ناشکری نہیں کرتے۔ اور ان کی ایک عادت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی شکر ادا کرتے رہتے ہیں۔ اس لئے آپ بھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان رہنا چھوڑ دیں۔ اور ہمیشہ اپنے رب کا شکر ادا کیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمیشہ مثبت سوچ رکھنا ●

صحت مند لوگوں کی ایک عادت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھنے کے مالک ہوتے ہیں۔ کیونکہ جو انسان ہمیشہ مثبت خیالات رکھتا ہے تو وہ انسان زندگی میں کبھی کسی مینٹلی بیماری میں مبتلا نہیں ہوتا۔ اور اس کے برعکس جو لوگ منفی سوچ رکھتے ہیں تو ایسے لوگ بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اور کبھی صحت مند نہیں رہ پاتے۔ اس لئے اگر آپ بھی  صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو صحت مند لوگوں کی اس عادت کو ضرور اپنانے کی کوشش کریں۔ صحت مند لوگوں کی طرح ہمیشہ اپنی زندگی میں مثبت سوچ رکھیں۔ اور کبھی بھی منفی خیالات کو اپنے اندر جگہ مت دینے دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وٹامِن سی کا استعمال کرنا ●

قارئین !!! صحت مند لوگ ہمیشہ وٹامِن سی کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ وہ وٹامِن سی کو استعمال کرنا اپنی عادت بنا لیتے ہیں۔ کیونکہ وٹامِن سی کا استعمال آپ کے اندر مزید طاقت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے اندر قدرتی مدافعتی نظام کو بھی بڑھا دیتا ہے۔ آپ کو چاہئیے کہ آپ بھی صحت مند لوگوں کی طرح وٹامِن سی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اور یہ وٹامِن سی پھل وغیرہ کھانے سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو چاہئیے کہ آپ لیموں اور مالٹے زیادہ سے زیادہ کھایا کریں۔ کیونکہ ان میں وٹامِن سی بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس لئے اب آپ بھی صحت مند لوگوں کی اس عادت کو بھی اپنی زندگی کا ایک حصہ بنا لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صفائی سُتھرائی کا خیال رکھنا ●

صحت مند لوگ کھانے پینے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا بھی کافی زیادہ خیال رکھتے ہیں۔ ان کی یہ بےحد کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر اُس چیز کو صاف سُتھرا رکھیں جسے وہ ہاتھ لگاتے ہیں۔ جیسے کہ فرش اور ٹوائلٹ وغیرہ کی صفائی کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ اور اسی صفائی کی وجہ سے ہی وہ بیمار ہونے سے بھی بچے رہتے ہیں اور ہمیشہ صحت مند بھی رہتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ بھی صحت مند رہنا چاہتے ہیں اور مختلف قسم کی بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ بھی ہر اُس چیز کی صفائی کا ضرور خیال رکھا کریں جسے آپ استعمال کرتے ہیں اور ہاتھ لگاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنی نیند بھرپور طریقے سے پوری کرنا ●

قارئین !!! جو لوگ اپنی نیند کو پورا نہیں کرتے تو وہ لوگ کبھی بھی صحت مند نہیں رہ پاتے۔ اس لئے صحت مند لوگوں کی ایک عادت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنی نیند کو بھرپور طریقے سے پورا کرتے ہیں۔ اور یہی ان کی اچھی صحت کا راز بھی ہوتا ہے۔ اس لئے کوشش کیا کریں کہ آپ بھی اپنی نیند کو اچھی طرح پورا کیا کریں۔ کیونکہ نیند کا براہِ راست تعلق آپ کی مدافعت کے ساتھ ہوتا ہے۔ اور جب آپ پوری نیند کر کے صبح اُٹھتے ہیں تو آپ کا پورا دن بھی فریش گزرتا ہے۔ اور اس سے آپ کی صحت بھی ہمیشہ اچھی رہتی ہے۔ اس لئے آپ بھی صحت مند لوگوں کی طرح یہ عادت اپنے اندر ڈالنے کی کوشش کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو قارئین !!! اگر آپ بھی اپنے آپ کو ہمیشہ صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل میں بتائی گئی صحت مند لوگوں کی عادتوں کو اپنے اندر اپنانے کی کوشش کریں۔ اگر آپ نے صحت مند لوگوں کی ان عادتوں کو اپنا لیا تو آپ بھی یقیناً ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔