بواسیر کیا ہے؟ اس مرض کی کیا احتیاط اور علاج ہے؟۔۔۔۔۔۔
Table of Contents
بواسیر کیا ہے؟ اس مرض کی کیا احتیاط اور علاج ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین !!! دراصل بواسیر ایک ایسی خطرناک بیماری ہے۔ جوکہ ایک بار کسی کو لگ جائے تو پھر اس بیماری سے جان چُھڑوانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ بہت سے لوگ بےاحتیاطی اور سہی غذا کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے بواسیر جیسی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ کافی سارے لوگ یہ نہیں جان پاتے کہ بواسیر کیا ہے؟۔ اور اس کی کیا احتیاط اور علاج ہے؟۔ اسی لئے آج کے اس آرٹیکل میں ہم یہی ڈسکس کرنے جا رہے ہیں کہ آخر بواسیر کس بیماری کا نام ہے؟۔ اور اس بیماری کی کیا احتیاط اور علاج ہے؟۔ تو اگر آپ بھی بواسیر کی بیماری سے متعلق تمام معلومات جاننا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پورا ضرور پڑھئیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بواسیر کیا ہے؟ اور اسکے کیا اسباب ہیں؟ ●
قارئین !!! دراصل ہمارے جسم کی انتڑیوں میں خرابی پیدا ہونے کی صورت کو بواسیر کہا جاتا ہے۔ ہمارے جسم میں جب بھی انتڑیوں میں خرابی پیدا ہونا شروع ہوتی ہے تو اُس وقت ہم بواسیر کی بیماری میں مبتلا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ بواسیر ایک ایسا خطرناک مرض ہے کہ جو شخص بھی ایک بار اس بیماری میں مبتلا ہو جائے تو پھر اُس کی زندگی تباہ و برباد ہو کے رہ جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا مرض ہے جوکہ لوگوں میں گرمیوں کی نسبت سردیوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بہت سے لوگ سردیوں میں پانی کا بہت کم استعمال کرتے ہیں۔ اور پھر اسی وجہ سے ہمارے جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے انتڑیوں میں خرابی پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔ جس وجہ سے ہم بواسیر جیسی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ بعض اوقات لوگ زیادہ تر لوگ مختلف قسم کی اشیاء کا استعمال کر کے بھی بواسیر جیسی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں ,, جیسے کہ سگریٹ نوشی زیادہ کرنا ,, چائے کا زیادہ استعمال کرنا ,, گوشت کا حد سے زیادہ استعمال کرنا ,, مسالے دار اشیاء کا استعمال کرنا ,, پانی کا کم استعمال کرنا ,, ذہنی پریشانی ,, اور اس کے علاوہ حمل کے دوران خواتین بھی بواسیر جیسی بیماری میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ بھی اس قسم کی تمام اشیاء کا استعمال کرتے ہیں تو آپ بھی بواسیر جیسی بیماری میں مبتلا ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بواسیر بیماری کی احتیاط ●
قارئین !!! اگر آپ بواسیر جیسی بیماری سے اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے احتیاط بہت ضروری ہے۔ جیسے کہ دن میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنے کی کوشش کیا کریں۔ ,, اگر آپ چائے کے شوقین ہیں تو کبھی بھی خالی پیٹ چائے کا استعمال مت کریں۔ ,, اگر آپ کو سگریٹ نوشی کی عادت ہے تو اپنی اس عادت کو ختم کرنے یا کافی حد تک کم کرنے کی کوشش کریں۔ ,, گوشت ہمیشہ سبزیوں میں ڈال کر ہی کھانے کی کوشش کیا کریں۔ اس کے علاوہ کھانے میں کم سے کم مسالوں کا استعمال کرنے کی کوشش کیا کریں۔ اس کے علاوہ کھانا کھانے کے فوراً بعد لیٹنے یا سونے سے بھی ہمیشہ اجتناب کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بواسیر بیماری کا گھریلو علاج ●
قارئین !!! اگر آپ بواسیر جیسی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں تو آپ کو چاہئیے کہ سب سے پہلے کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کی بواسیر کی بیماری کافی حد تک پُرانی ہو چکی ہے تو اس کے لئے کچھ گھریلو علاج بواسیر کے مریضوں کے لئے یہ ہے کہ آپ چقندر کو کچھ مقدار میں کاٹ کر اور اُسے پانی میں اُبال کر آپ صبح ناشتہ کرنے سے پہلے ایک گلاس پی لیا کریں۔ ایسا کرنے آپ کی بواسیر کی شدد میں کافی حد کمی آ سکتی ہے۔ کیونکہ چقندر ایک ایسی غذا ہے جسے لوگ زیادہ تر پانی میں اُبال کر کھانے کے ساتھ سیلڈ کے طور پر بھی استعمال کرتے رہتے ہیں۔ بواسیر کی بیماری میں آپ کھانا کھانے کے دوران زیتون کے تیل کی ایک چمچ بھی کھانے میں ڈالنے کی کوشش کیا کریں۔ کیونکہ بواسیر کی بیماری میں زیتون کا تیل استعمال کرنا بھی کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بواسیر کی بیماری میں آپ انجیر کے تقریباً پانچ سے چھ دانوں کو رات کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ اور صبح نہار منہ انجیر کے بھگوئے ہوئے دانوں والا پانی پی لیں۔ کیونکہ ایسا کرنے سے بھی آپ بواسیر کی بیماری میں کافی حد تک کمی لا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین !!! بواسیر ایک بہت ہی خطرناک بیماری ہے۔ اس لئے اس آرٹیکل میں بتائی گئی احتیاط سے اپنے آپ کو بواسیر جیسی بیماری سے بچانے کی کوشش کریں۔ لیکن اگر پھر بھی بدقسمتی سے آپ اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں تو جلد از جلد کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اور اس کے علاوہ آپ اس آرٹیکل میں بتائے گئے بواسیر کے گھریلو علاج کو بھی آزما سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔