اچانک دم گُھٹنے یا سانس لینے میں دشواری کی وجوہات
Table of Contents
اچانک سے دم گُھٹنے یا سانس لینے میں دشواری کی وجوہات
قارئین !!! بعض اوقات لوگوں کے ساتھ یہ کیفیت پیش آتی ہے اُن کا اچانک سے دم گُھٹنے شروع ہو جاتا ہے۔ یا اُنہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن زیادہ تر لوگوں کا جب بھی کبھی اچانک سے دم گُھٹتا ہے یا اُنہیں جب بھی کبھی سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے تو وہ اس چیز کو زیادہ تر نظر انداز ہی کر دیتے ہیں۔ لیکن اچانک سے دم گُھٹنے کو نظرانداز کر دینا ایک بہت ہی خطرناک طرزِ عمل ہے۔ کیونکہ اچانک سے دم گھُٹنے یا سانس لینے میں دشواری پیدا ہونے کی صورت میں اس کی وجوہات جاننا آپ کے لئے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ تاکہ آپ ان وجوہات پر کنٹرول کر کے اس کیفیت سے بچ سکیں۔ اسی لئے آج کے اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ اچانک سے دم گُھٹنے یا سانس میں دشواری کی وجوہات بیان کی جائیں گی۔ اگر آپ بھی یہ وجوہات جاننا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پورا ضرور پڑھئیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچانک سے دم گُھٹنے کی وجوہات ●●
خون کی کمی ہو جانا ●
قارئین !!! دم گُھٹنے کی سب سے بڑی وجہ ہمارے جسم میں خون کی ہو جانا ہوتا ہے۔ بعض اوقات جب ہمارے جسم میں خون کی کمی ہو جاتی ہے تو ایسی صورت میں ہمارا اچانک سے ہمارا دم گُھٹنا شروع ہو جاتا ہے۔ دراصل جب ہمارے جسم میں سُرخ خُلیات کی کمی واقع ہو جاتی ہے تو اُس وقت آکسیجن ٹھیک طریقے سے اپنا کام سرانجام نہیں دے پاتی۔ جس وجہ سے ہمارے جسم میں خون کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ پھر ایسی صورت حال میں ہمارا اچانک سے دم گُھٹنے لگ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں خون کی کمی کے بائث تھکاوٹ ,, سر چکرانا ,, اور سانس لینے میں بھی دشواری پیش آ سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دل کا کوئی مسئلہ ہو جانا ●
قارئین !!! اچانک سے دم گُھنٹے کی ایک وجہ ہمارے دل میں کچھ مسئلہ پیدا ہو جانا بھی ہو سکتا ہے۔ دراصل جب ہمارے جسم میں خون کی نالیوں میں کوئی رکاوٹ آ جاتی ہے یا خون پمپ کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو ایسی صورت میں آکسیجن ہمارے پھیپھڑوں تک ٹھیک طریقے سے نہیں پہنچ پاتی۔ بس پھر اسی وجہ سے ہمارا دم گُھٹنے لگا جاتا ہے۔ یا ہمیں سانس لینے میں دشواری پیدا ہونے لگ جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی شخص کو دمہ ہو جانا ●
آپ نے اکثر اوقات لوگوں کو دمے کی بیماری کا شکار ہوتے تو دیکھا ہو گا۔ لیکن جو لوگ بھی دمے جیسی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں تو ایسے لوگوں کو اکثر اوقات دم گُھٹنے یا سانس لینے میں مشکل پیش آنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دراصل دمے کی بیماری میں سانس کی نالی اچانک سے سُکڑ کر سوجن کا شکار ہو جاتی ہے۔ اس ساری صورت حال میں اچانک سے دم گُھٹنے لگ جاتا ہے۔ اور دمے کی بیماری میں مبتلا شخص کو سانس لینے میں بھی کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر وقت ذہنی طور پر بےچین رہنا ●
قارئین !!! آج کل بہت سے لوگ ہر وقت کسی نہ کسی ذہنی تناؤ کا شکار رہتے نظر آتے ہیں۔ لیکن تحقیق کے مطابق ہر وقت ذہنی طور پر ڈپریشن میں رہنا اور ذہنی طور پر بےچین رہنے سے آپ اچانک سے دم گُھٹنے جیسی کیفیت میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ دم گُھٹنے یا سانس لینے میں مشکل پیش آنے جیسی کیفیت سے دور رہیں تو آپ کو چاہئیے کہ ذہنی طور پر بےچین رہنے یا ڈپریشن کا شکار ہونے سے اپنے آپ کو دور رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موٹاپے کا شکار ہو جانا ●
موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو اور بھی مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا کر دیتی ہے۔ جیسے جیسے موٹاپا آپ کو مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا کر دیتا ہے بلکل اسی طرح موپا آپ کو سانس لینے میں دشواری یا دم گُھٹنے جیسی کیفیت میں بھی مبتلا کر دیتا ہے۔ دراصل موٹاپے کے شکار افراد کو جسم پر زیادہ دباؤ پڑنے کی وجہ سے ان کے پھیپھڑوں پر اور سینے پر بھی زیادہ دباؤ پڑتا ہے۔ جس وجہ سے موٹاپے کے شکار افراد زیادہ تر سانس لینے یا دم گُھٹنے جیسی کیفیت میں مبتلا ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلدپریشر کا لو ہو جانا ●
قارئین !!! ویسے تو لو بلڈ پریشر ایک عام سی بیماری سمجھی جاتی ہے۔ لیکن بیماری چاہے عام سی ہی ہو وہ ہماری صحت پر کافی بُرے اثرات بھی ڈال سکتی ہے۔ جیسے کہ اگر آپ کا بلڈپریشر لو ہو جاتا ہے تو آپ کو دم گُھٹنے میں یا سانس لینے میں دشواری پیدا ہو سکتی ہے۔ جن لوگوں کا بلڈپریشر لو رہتا ہو تو وہ دم گُھٹنے یا سانس لینے میں دشواری جیسی کیفیت میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین !!! اگر آپ کا بھی اچانک سے دم گُھٹنے لگ جاتا ہے یا آپ کو سانس لینے می دشواری پیدا ہوتی ہے تو آپ کے ساتھ اس آرٹیکل میں بتائی گئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ اچانک سے دم گُھٹنے یا سانس لینے میں دشواری جیسی کیفیت سے اپنے آپ کو آزاد کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو اس کیفیت میں مبتلا کرنے والی وجوہات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرنا ہو گی۔ تاکہ آپ ان وجوہات پر کنٹرول کر کے دم گُھٹنے یا سانس میں مشکل پیش آنے کی کیفیت سے اپنا پیچھا چُھڑوا سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔