انار کھانے کے فوائد !! کن لوگوں کو انار کھانے سے اجتناب کرنا چاہئیے؟
Table of Contents
انار کھانے کے فوائد !!! کن لوگوں کو انار کھانے سے اجتناب کرنا چاہئیے؟
قارئین !!! انار ایک ایسا پھل ہے جس کو سائنس نے بھی سُپر فوڈ کا نام دیا ہے۔ آج کا یہ آرٹیکل بھی آپ کے لئے پہلے کی طرح کافی زیادہ فائدہ مند ثابت ہونے والا ہے۔ بہت سے لوگ نہ تو انار پھل کے فوائد کے بارے جانتے ہیں۔ اورنہ ہی یہ جانتے ہیں کہ کن لوگوں کو انار کھانے سے گریز کرنا چاہئیے۔ اور پھر اسی وجہ سے وہ اس طاقتور پھل کا سہی طرح سے استعمال بھی نہیں کر پاتے۔ لیکن آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کے ساتھ انار پھل کے فوائد بھی بیان کریں گے۔ اور ساتھ ساتھ آپ کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ انار کھانے سے کن لوگوں کو اجتناب کرنا چاہئیے۔ تو چلیں جانتے ہیں یہ سب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انار کھانے کے فوائد ●
قارئین !!! انار ایک ایسا فائدہ مند پھل ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں سورت الرحمٰن میں بھی کیا گیا ہے۔ اور انار پھل جنت کے پھلوں میں سے ایک پھل ہے۔ اس کے علاوہ انار تمام پھلوں میں سب سے زیادہ طاقت رکھنے والا پھل بھی مانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انار ایک ایسا نایاب پھل ہے جس کے کھانے سے آپ بہت سی بیماریوں سے بھی اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ جیسے کہ دل کا خراب ہونا ,, پیٹ کا خراب ہو جانا ,, پیٹ کے کیڑے ,, شوگر ,, اور جگر کی خرابی جیسی بیماری سے آپ انار پھل کھانے سے دور رہ سکتے ہیں۔ اس ک علاوہ انار آپ کے دل کو بہت زیادہ طاقت دیتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ نیند کا نہ آنا ,, ہائی بلڈ پریشر ,, پیشاب کی جلن ہونا ,, اور معدے کی تیزابیت کے لئے بھی انار کھانا بہت ہی فائدہ مند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین !!! انار ایک ایسا نایاب پھل ہے جوکہ بڑھاپے کے عمل کو بھی کافی حد تک کم کر دیتا ہے۔ اور آپ کی جوانی کو برقرار رکھتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سو گرام انار میں تقریباً 85 کیلریز پائی جاتی ہیں۔ اگر آپ ایک دن میں ایک انار بھی کھا لیں تو پورا دن آپ کی بوڈی کو توانائی ملتی رہتی ہے اور آپ پورا دن ایکٹیو بھی رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ ڈائٹنگ کر رہے ہیں تو پھر آپ کو دن میں ایک انار کا استعمال ضرور کرنا چاہئیے کیونکہ انار میں چکنائی بلکل بھی نہیں ہوتی۔ بلکہ اس پھل میں فائبر موجود ہوتے ہیں جس سے آپ کو ڈائٹنگ میں بھوک بہت کم لگتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انار میں مندرجہ ذیل غذائی اجزاء ●
قارئین !!! انار جیسے نایاب اور طاقت سے بھرپور پھل میں مندرجہ ذیل غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔ جیسے کہ کاربوہاڈریٹ ,, پوٹاشیم ,, کیلشیم ,, میگنیشیم ,, فاسفورس ,, وٹامِن سی ,, اور اس کے علاوہ بھی بہت سے مختلف قسم کے وٹامِن بھی پائے جاتے ہیں۔ یہاں آپ کے لئے یہ بات جاننا بھی کافی ضروری ہے کہ انار کا استعمال حاملہ خواتین کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ کیونکہ دورانِ حمل انار کھانے سے فولاد کی کمی ,, بدہضمی ,, اور مٹی کھانے کی عادت کو دور کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ جن لوگوں میں خون کی کمی ہو تو اُن کے لئے بھی انار کھانا کافی فائدہ مند ہے۔ کیونکہ انار خون کی کمی اور جسمانی کمزوری کو بھی فوراً دور کر دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین !!! انار کا روزانہ ایک گلاس جوس کا استعمال کرنے سے آپ موٹاپے جیسی بیماری سے بھی اپنے آپ کو دور رکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ روزانہ ایک گلاس انار کا جوس پینے کی عادت بنا لیں تو آپ ذہنی ٹینشن اور ڈپریشن سے اپنے آپ کو دور رکھ سکتے ہیں۔ کیونکہ ایک تحقیق کے مطابق انار کھانے یا اس کا جوس پینے سے انسان ذہنی دباؤ اور ٹینشن جیسی بیماری سے اپنے آپ کو دور رکھ سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انار کھانے سے پہلے چند احتیاطی تدابیر ●
قارئین !!! انار کھانے سے پہلے آپ کو کچھ ضروری باتوں کا خیال رکھنا چاہئیے کہ انار کھانا کن کن لوگوں کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ جیسے کہ جن لوگوں کو زیادہ الرجی ہوتی ہو تو وہ انار کا استعمال کم کریں۔ کیونکہ الرجی میں مبتلا افراد کے زیادہ انار کھانے سے آنکھوں میں درد ,, اور سانس لینے میں دشواری پیدا ہو سکتی ہے۔ جن لوگوں کا کولیسٹرول زیادہ بڑھ جاتا ہو تو وہ افراد بھی انار کے استعمال سے پرہیز کریں۔ جو لوگ بلڈ پریشر کی ادویات کا استعمال کرتے ہوں تو ایسے افراد بھی انار کھانے یا اس کا جوس پینے سے پرہیز کریں۔ کیونکہ اس کے جوس میں پائے جانے والے اجزاء بلڈپریشر کو مزید کم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کھانسی ,, نزلہ ,, زکام ,, اور قبض کے دوران بھی انار کا استعمال بلکل مت کریں۔ کیونکہ انار میں کچھ ایسے مادے پائے جاتے ہیں جوکہ آپ کے نزلہ ,, زکام ,, اور قبض میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین !!! اس آرٹیکل کو پڑھ کر آپ انار کے فوائد تو جان ہی چکے ہوں گے۔ تو کوشش کریں کہ اس طاقت سے بھرپور پھل کا استعمال ضرور کیا کریں۔ لیکن اس پھل کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس آرٹیکل میں بتائی گئی چند احتیاطی تدابیر پر بھی ضرور فوکس کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔