!!!گُردے خراب ہونے کی 5 خاموش نشانیاں
Table of Contents
!!! گُردے خراب ہونے کی 5 خاموش نشانیاں
قارئین !!!!! بہت سے لوگ گُردے خراب ہونے کی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر لوگوں کو اس بیماری میں مبتلا ہونے کا بہت دیر بعد پتا چلتا ہے۔ کیونکہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کی نشانیاں کافی خاموش کُن ہوتی ہیں۔ لیکن اس آرٹیکل میں ہم آپ کے ساتھ گُردے خراب ہونے کی چند خاموش نشانیاں شئیر کریں گے۔ جس سے آپ یہ معلوم کر سکیں گے کہ آپ کے گُردے خراب ہو چکے ہیں یا نہیں۔ اس لئے اگر آپ بھی گُردے خراب ہونے کی خاموش نشانیاں جاننا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پورا پڑھنا آپ کے لئے بہت ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین !!! سب سے پہلے تو میں آپ کو یہ پتا ہونا چاہئیے کہ انسان کے جسم میں دو گردے جوکہ پسلیوں سے تھوڑا نیچے ریڑھ کی ہڈی کے دونوں اطراف میں موجود ہوتے ہیں۔ اور ان گردوں کا سائز صرف ایک مُٹھی جتنا ہی ہوتا ہے۔ اب ہم بات کرتے ہیں کہ گردے خراب ہونے کی کون سی 5 خاموش نشانیاں ہو سکتی ہیں؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منہ کا ذائقہ خراب ہو جانا ●
دراصل جب ہمارے گردے خراب ہونے لگتے ہیں تو اُس وقت ہمارے خون میں زہریلا مواد جمع ہونے لگتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے منہ کا زائقہ زیادہ تر خراب رہنے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ ہماری سانسوں سے بدبو بھی آنے لگتی ہے۔ اور خاص طور پر گوشت وغیرہ کھانے سے ہمارے منہ سے ذائقہ بلکل ختم ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کے منہ کا بھی ذائقہ زیادہ تر خراب رہتا ہے تو آپ کو اپنی تسلی کے لئے کسی اچھے ڈاکٹر کو چیک کروا لینا چاہئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیشاب کے ساتھ خون آنا ●
گُردے خراب ہونے کی ایک خاموش نشانی یہ بھی ہے کہ ہمیں دن میں پیشاب بہت زیادہ آنے لگتا ہے۔ جس کی وجہ سے بار بار پیشاب کرنا ہماری ایک عادت بن جاتی ہے۔ اور ہم اس بات کو بہت ہلکا لے کر اگنور کر دیتے ہیں۔ گُردے خراب ہونے سے خاص طور پر آپ کے پیشاب کا رنگ گہرا ہو جاتا ہے۔ اور پیشاب کے ساتھ خون بھی آنے لگتا ہے۔ اگر آپ کو بار بار پیشاب کی خواہش ہو لیکن پیشاب نہ آئے اور اسی وجہ سے آپ کو راتوں کو بھی بار بار پیشاب کے لئے جاگنا پڑے یا پیشاب کے ساتھ خون بھی آنے لگے تو یہ آپ کے گُردے خراب ہونے کی خاموش علامات ہو سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خون کی کمی ,, تھکاوٹ اور بےچینی محسوس ہونا ●
بعض اوقات لوگوں کی بوڈی میں اچانک سے خون کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ ویسے تو ہمارے جسم میں خون کی کمی واقع ہو جانے کی کافی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ اچانک سے ہمارے جسم میں خون کی کمی واقع ہو جانا ہمارے گردے خراب ہونے کی بھی ایک خاموش نشانی ہو سکتی ہے۔ کیونکہ جب ہمارے گُردے خراب ہو جاتے ہیں تو اس سے ہمارے جسم میں ضرور خون کی کافی مقدار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گُردے خراب ہونے کی ایک خاموش نشانی یہ بھی ہے کہ رات کو اکثر ہمیں نیند سہی طریقے سے نہیں آتی۔ اور رات کو سوتے وقت زیادہ تر بےچینی لگنے لگتی ہے۔ اس کے علاوہ جب ہم رات کو سونے لگتے ہیں تو سانس لینے میں بھی کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بلکل اسی طرح ہمارے جسم میں ہر وقت تھکاوٹ اور غنودگی بھی رہنے لگتی ہے۔ اگر آپ کو بھی کچھ اسی طرح کی ہی علامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو جلد از جلد آپ کو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئیے۔ اور معلوم کرنا چاہئیے کہ آپ کے گُردے خراب ہیں یا ٹھیک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلڈپریشر کا زیادہ ہو جانا ●
آپ نے دیکھا ہو گا کہ آج کل زیادہ تر لوگوں کا بلڈ پریشر ہائی ہی رہتا ہے۔ لیکن بلڈ پریشر کا ہر وقت زیادہ ہونا بھی گُردے خراب ہونے کی ایک خاموش نشانی مانی جاتی ہے۔ دراصل ہمارے جسم میں خراب گُردے ہائی بلڈ پریشر کو مؤثر طریقے سے کنٹرول نہیں کر پاتے۔ جس وجہ سے شریانوں میں خون کا دباؤ کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔ اور پھر شریانے مزید کمزور ہونے سے ہمارے گُردوں کو مزید نقصان کا سامنا کرنا بھی پڑ سکتا ہے۔ اس لئے اگر آپ کا بلڈ پریشر بھی ہر وقت زیادہ رہتا ہے تو آپ کو چاہئیے کہ اپنا بلڈ پریشر چیک کروانے کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنی تسلی کے لئے اپنے گُردوں بھی چیک کروا لینے چاہئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آنکھوں کے اِردگرد کے حصوں کا پھول جانا ●
قارئین !!! آپ نے اکثر اوقات لوگوں کو اپنی آنکھوں کے ارد گرد کے حصوں کو پھول جانے کی شکایت کرتے تو ضرور سُنا ہو گا۔ لیکن زیادہ تر لوگ اس کی وجہ نہیں جانتے۔ دراصل ہماری آنکھوں کے ارد گرد کے حصوں کا پھول جانا ہمارے گُردے خراب ہونے کی ابتدائی علامات میں سے ایک علامت ہے۔ اگر آپ کے جسم میں پروٹین مناسب مقدار میں موجود ہے اور آپ کے جسم کو مکمل آرام مل رہا ہے لیکن اس کے باوجود اگر آپ کی آنکھوں کے ارد گرد کے حصے پھولتے ہیں تو آپ کو فوراً کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کر کے اپنے گُردوں کا چیک اپ ضرور کروا لینا چاہئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین !!!! دراصل کچھ بیماریوں ایسی ہوتی ہیں جن کو اگر ابتداء میں ہی نہ روکا جائے تو پھر آگے چل کے ان کو کنٹرول کرنا ہمارے لئے بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ اور پھر اس سے ہماری جان بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ تو اس لئے اگر آپ نے یہ آرٹیکل پورا پڑھ لیا ہے اور ان 5 علامات میں سے کوئی ایک علامت بھی آپ کو اپنے اندر محسوس ہو رہی ہے تو آپ کو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئیے۔ اپنے لئے اور اپنے گھر والوں کے لئے اپنی جان کی حفاظت کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔