World's Top Alternative Medicine Consultant

ناشتہ نہ کرنے کے 5 نقصانات !! جان لیں

   ناشتہ نہ کرنے کے 5 نقصانات !! جان لیں

 

قارئین !!! جیسے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ناشتہ ہمارے لئے پورے دن میں سب سے اہم کھانا ہوتا ہے۔ اگر ہم ناشتہ نہ کریں تو ہمیں دن میں تھکاوٹ اور اس کے علاوہ کافی مسائل اور نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود بہت سے لوگ ناشتے کو اتنی اہمیت نہیں دیتے۔ تو آج کے اس آرٹیکل میں ہم ناشتہ نہ کرنے کے نقصانات کے بارے میں جانیں گے۔ اگر آپ بھی ناشتہ نہ کرنے کرنے کے نقصانات جاننا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پورا ضرور پڑھئیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موٹاپے کا شکار ہو جانا ●

بہت سے لوگ ڈائنگ کے دوران یا اپنے آپ کو سمارٹ دکھنے کے لئے ناشتہ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ناشتہ نہ کرنے سے وہ سمارٹ ہو جائیں گے۔ اگر آپ بھی ایسا سوچتے ہیں تو یہ بلکل غلط ہے۔ کیونجو لوگ ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں وہ بہت جلد موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ ناشتہ نہ کرنے والے افراد کو بھوک لگتی رہتی ہے جس سے ان کی خوراک بڑھ جاتی ہے۔ جبکہ ناشتہ کرنے والے افراد کو بھوک بہت کم لگتی ہے۔ اور اس طرح وہ کیلریز کا استعمال بہت کم کرتے ہیں۔ تو اگر آپ اپنے آپ کو سمارٹ دکھنا چاہتے ہیں تو ناشتہ ضرور کیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شوگر کے مرض میں مبتلا ہو جانا ●

قارئین !!! تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو مرد اور خواتین صبح کا ناشتہ نہیں کرتے تو ایسے افراد شوگر جیسی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایسے مرد اور خواتین جو صبح ناشتہ کئے بغیر ہی اپنے کام کاج پر چلے جاتے ہیں تو ایسے افراد میں پچاس فیصد تک شوگر جیسے بیماری میں مبتلا ہونے کے چانسس بڑھ جاتے ہیں۔ اگر آپ شوگر جیسے مرض سے اپنے آپ کو بچانا چاہتے ہیں تو صبح کا ناشتہ کبھی مت چھوڑیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جانا ●

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ صبح کا ناشتہ ٹھیک طریقے سے نہیں کرتے یا چھوڑ دیتے ہیں تو ایسے لوگوں میں دل کا دورہ پڑنے کے خطرات کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناشتہ نہ کرنے والے افراد کا بلڈ پریشر بھی زیادہ تر ہائی رہنے لگتا ہے۔ اس لئے اگر آپ اپنے آپ کو دل کا دورہ پڑنے اور ہائی بلڈپریشر جیسے خطرناک امراض سے بچانا چاہتے ہیں تو کوشش کیا کریں صبح کا ناشتہ باقاعدگی سے کیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چڑچڑا پن اور یاداشت میں کمی آ جانا ●

قارئین !!! ایک تحقیق سے یہ بات بی سامنے آئی ہے کہ جو لوگ صبح کا ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں اور دن میں زیادہ دیر تک اپنے آپ کو بھوکا رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایسے لوگوں کے مزاج میں چڑچڑا پن آ جاتا ہے۔ جبکہ اس کے برعکس جو لوگ صبح کا ناشتہ باقاعدگی سے کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو ایسے لوگوں کا مزاح ہمیشہ خوشگوار رہتا ہے۔ اس کے علاوہ صبح کا ناشتہ نہ کرنے والے افراد کی یاداشت میں بھی آہستہ آہستہ کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ کیونکہ ناشتہ ایک اسی غذا ہے جسے چھوڑ دینے سے آپ کا دماغ دن بدن کمزور پڑنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس لئے اگر آپ ہمیشہ خوشگوار مزاج اور مظبوط یاداشت کے ساتھ اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو صبح کا ناشتہ اچھے طریقے سے کیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بالوں کی گروتھ رُک جانا اور بال گرنا ●

اکثر اوقات آپ نے لوگوں کو بالوں کے نہ بڑھنے یا گرنے کی شکایت کرتے سُنا ہو گا۔ اس کی ایک بڑی وجہ ناشتہ ٹھیک طریقے سے نہ کرنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔ کیونکہ ناشتہ ٹھیک طریقے سے نہ کرنے سے یا چھوڑ دینے سے ہمارے جسم میں پروٹین کی کی واقع ہو جاتی ہے۔ پھر ایسی صورت میں ہمارے سر کے بالوں کی گروتھ وہیں پر رُک جاتی ہے۔ اور بال تیزی سے گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ناشتہ نہ کرنے سے ہی زیادہ تر لوگ گنج پن جیسے مرض کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ اس لئے مرد اور خواتین دونوں اگر اپنے بالوں کو بڑھتا ہو دیکھنا چاہتے ہیں اور بالوں کو گنے سے بچانا چاہتے ہیں تو صبح کا ناشتہ باقاعدگی سے اور اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قارئین !!! صبح ک ناشتہ ایک ایسی غذا ہے جس کو چھوڑنے سے یا ٹھیک طریقے سے نہ کرنے سے آپ کافی سارے مسائل میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ اس آرٹیکل میں بتائے گئے نقصانات سے بچنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ آپ کا صبح کا ناشتہ باقاعدگی سے اور اچھے طریقے سے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔