World's Top Alternative Medicine Consultant

منہ سے بدبو آنے کی 5 وجوہات !! اور ان کا علاج

 

 

منہ سے بدبو آنے کی 5 وجوہات !! اور ان کا علاج

 

قارئین !!! بہت سے لوگوں کے ساتھ یہ پرابلم رہتی ہے کہ اُن کے منہ سے بدبو آتی رہتی ہے۔ لیکن وہ منہ سے بدبو آنے کی وجہ نہیں جان پاتے۔ اور وہ اس بدبو کے آنے سے چھٹکارا بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔  تو اسی سلسلے میں آج کے اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ منہ سے بدبو آنے کی 5 وجوہات شئیر کی جائیں گی۔ اور ساتھ ساتھ آپ کو اس آرٹیکل میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ منہ سے بدبو آنے سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟۔ اگر آپ کے منہ سے بھی بدبو آتی ہے اور آپ اس بدبو سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو پورا ضرور پڑھئیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منہ سے بدبو آنے کی وجوہات ●●

روٹین سے برش نہ کرنا ●

قارئین !!! ہمارے منہ سے بدبو آنے کی سب سے مین وجہ ہمارا روٹین کا برش نہ کرنا ہوتا ہے۔ کیونکہ بہت سے لوگ باقاعدگی سے برش نہیں کرتے اور خاص طور پر کھانا کھانے کے بعد برش کرنے پر فوکس بلکل بھی نہیں کیا جاتا۔ اور پھر اسی وجہ سے ہمارے منہ سے بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔ کیونکہ جب ہم کھانا کھا کر برش نہیں کرتے تو ہمارے دانتوں کے درمیان کچھ کھانے کے زرات رہ جاتے ہیں۔ اور پھر یہی زرات ہمارے منہ سے بدبو آنے کی بڑی وجہ بن جاتے ہیں۔ اس لئے کوشش کیا کریں کہ برش کا استعمال روٹین سے کیا کریں اور کھانا کھانے کے بعد بھی برش کا استعمال ضرور کیا کریں۔ تاکہ آپ اپنے منہ سے بدبو آنے سے بچ سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کڑوی غذا کا استعمال کرنا ●

اکثر ہم میں سے بہت سے لوگ بہت تیز کڑوی غذائیں کھا لیتے ہیں جیسے کہ پیاز اور لہسن وغیرہ۔۔ لیکن جب بھی ہم اس قسم کی کوئی بھی کڑوی غذا کھا لیتے ہیں تو ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہمارے منہ سے بدبو آنے کی مین وجہ بن جاتے ہیں۔ اور جب یہ غذائیں ہمارے خون میں شامل ہوتی ہیں اور پھر جب ہم سانس لیتے ہیں تو ہماری سانس میں بھی ان کی بدبو شامل ہو جاتی ہے۔ اس لئے جب بھی آپ کوئی کڑوی غذا کھا لیں تو اُس کے بعد فوراً برش کر لیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نزلہ ,, کھانسی کے وقت بدبو آنا ●

قارئین !!! آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ اکثر اوقات جب ہمیں نزلہ یا کھانسی لگتی ہے تو تب بھی ہمارے منہ سے کافی بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔ کیونکہ اس کی ایک مین وجہ یہ بھی ہے کہ جب ہم کھانستے ہیں تو کھانستے وقت بھی ہماری سانس کی نالی سے بھی بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اور اس کی ایک بڑی وجہ کچھ بیکٹیریا بھی ہوتے ہیں۔ خاص طور پر سردیوں کے موسم میں جب ہم نزلہ ,, یا کھانسی کا شکار ہوتے ہیں تو اُس وقت ہمارے منہ سے بدبو زیادہ آنا شروع ہو جاتی ہے۔۔ ایسی صورت میں دن میں تقریباً دو بار برش کا استعمال کرنا ایک بہترین حل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ادویات لیتے وقت بدبو آنا ●

آپ نے محسوس کیا ہو گا کہ اکثر اوقات جب بھی ہم کوئی ادویات وغیرہ کھا لیتے ہیں تو اُس وقت بھی ہمارے منہ سے زیادہ بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اور اس کی مین وجہ یہ ہے کہ جب ہم کوئی بھی ادویات وغیرہ لیتے ہیں تو اُس وقت ہمارا منہ کافی خشک ہو جاتا ہے۔ اور پھر ہمارے منہ کے اندر اسی خشکی کی وجہ سے بیکٹیریاز کی تعداد بھی زیادہ ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اور پھر اسی وجہ سے ہمارے منہ سے بدبو بھی آنا شروع ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منہ میں زخم بن جانا ●

قارئین !!! ہمارے منہ سے بدبو آنے کی ایک بڑی وجہ ہمارے منہ میں زخم وغیرہ کا بننا بھی ہوتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ اکثر اوقات ہمارے منہ میں زخم وغیرہ بن جاتے ہیں۔ لیکن جب بھی ہمارے منہ میں کسی بھی قسم کا کوئی زخم بنتا ہے تو اُس وقت ہمارے منہ میں مختلف قسم کے بیکٹیریاز جنم لے لیتے ہیں۔ اور پھر یہ مختلف قسم کے بیکٹیریاز ہی ہمارے منہ سے بدبو آنے کا بھی باعث بن جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قارئین !!!! ویسے تو اور بھی منہ سے بدبو آنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ لیکن اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ منہ سے بدبو آنے کی 5 مین وجوہات بیان کر دی گئی ہیں۔ اب سوال یہاں یہ ہے کہ منہ سے بدبو آنے سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منہ سے بدبو آنے کا علاج ●●

قارئین !!! اگر آپ کے منہ سے بھی زیادہ بدبو آتی ہے اور آپ اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کا سب سے بہترین حل یہ ہے کہ آپ ہمیشہ اپنی روٹین کے مطابق برش کیا کریں اور خاص طور پر کھانا کھانے کے بعد آپ کو ضرور برش کرنا چاہئیے۔ کیونکہ باقاعدگی سے برش کرنے سے ہی آپ اپنے منہ کو مختلف قسم کے بیکٹیریاز سے بچا سکتے ہیں۔ اور اگر آپ نے اپنے منہ کو مختلف قسم کے بیکٹیریاز سے بچا لیا تو یقینی حد تک آپ کے منہ سے  بدبو آنا ختم ہو سکتی ہے اور آپ ہمیشہ کے لئے اپنے منہ سے بدبو آنے سے چھٹکارا بھی حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔