!!!دماغ کو تیز کرنے کے لئے 5 آسان طریقے
Table of Contents
دماغ کو تیز کرنے کے لئے 5 آسان طریقے
قارئین !!! دماغ ہماری بوڈی کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے۔ اور زندگی میں ایک کامیاب شخص بننے کے لئے ہمارے دماغ کا تیز ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اگر ہمارا دماغ تیز ہو گا تو تب ہی ہم اپنی زندگی میں بھی آگے بڑھ سکیں گے۔ بہت سے لوگ اپنے دماغ کو تیز تو کرنا چاہتے ہیں لیکن اُنہیں کوئی طریقہ سمجھ نہیں آتا جس سے وہ اپنے دماغ کو ہمیشہ ایکٹیو اور تیز کر سکیں۔ اسی لئے آج کے اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ 5 ایسے آسان سے طریقے ڈسکس کئے جائیں گے جن پر عمل کر کے آپ اپنے دماغ کو ایکٹیو رکھنے کے ساتھ ساتھ تیز بھی کر سکتے ہیں۔ اور پھر آپ ایک ذہین شخص بن سکتے ہیں۔ اس لئے جو شخص بھی اپنے دماغ کو تیز اور ایکٹیو بنانا چاہتا تو اُس کے لئے اس آرٹیکل کو پورا پڑھنا بہت ضروری ہے۔ تو چلیں جانتے ہیں دماغ کو تیز کرنے کے کون کون سے آسان سے طریقے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانی کا زیادہ استعمال کرنا ●
قارئین!!! ایک ریسرچ کے مطابق ہمارے دماغ کا 80 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔۔۔ لیکن زیادہ تر لوگ پانی کا بہت کم استعمال کرتے ہیں۔ لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ جو لوگ پانی کا کم استعمال کرتے ہیں تو اُن کا دماغ دن بدن کمزور پڑ جاتا ہے۔۔ اس لئے اگر آپ اپنے دماغ کو تیز کرنا چاہتے ہیں تو کوشش کیا کریں کہ جتنا زیادہ پانی پی سکتے ہیں پیا کریں۔ کیونکہ پانی کا زیادہ استعمال آپ کی اسکن کو فریش بنانے کے لئے بھی بہت ضروری ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ آپ کی دماغی صحت کے لئے بہت مفید اور دماغ کو تیز کرنے کے لئے بہت بھی ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دماغ لڑانے والی گیمز کھیلنا ●
قارئین!!! دراصل ہمارا دماغ بھی مسلز کی طرح ہوتا ہے۔ جس طرح ہمیں اپنے مسلز کو ایکٹیو رکھنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے بلکل اسی طرح ہمیں اپنے دماغ کو بھی ایکٹیو اور صحت مند رکھنے کے لئے کام کاج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق گیمز کھیلنے سے ہمارا دماغ ایکٹیو رہتا ہے۔ اس لئے کوشش کیا کریں کہ فارغ وقت میں دماغ لڑانے والی گیمز جیسے کہ پزلس وغیرہ کھیل لیا کریں۔ اسی طرح کوشش کیا کریں کہ اپنے بچوں کو بھی دن میں کچھ ٹائم کے لئے دماغ لڑانے والی گیمز کھیلنے کے لئے دیا کریں تاکہ آپ کے بچوں کا دماغ بھی ایکٹیو رہے۔ کیونکہ سائنسی ریسرچ کے مطابق دماغ لڑانے والی گیمز کھیلنے سے آپ کا دماغ ایکٹیو رہنے کے ساتھ ساتھ تیز بھی ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دو طرح کی لینگویج سیکھنا ●
قارئین !!! میڈیکل سائنس کی ایک ریسرچ کے مطابق ہمیں اپنے دماغ کو تیز کرنے کے لئے ہمیں دو طرح کی لینگویج سیکھنی چاہئیں۔ کیونکہ ریسرچ کے مطابق دو طرح کی لینگویج سیکھنے سے ہمارے دماغ کا سائز بڑا ہو جاتا ہے۔۔۔ اور اس سے ہمارے دماغ کو ایک بڑے چیلنج کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس سے ہمارا دماغ زیادہ ایکٹیو رہنے لگتا ہے۔ اور دن بدن ہمارا دماغ تیز ہوتا جاتا ہے۔ اس لئے اگر آپ بھی اپنے دماغ کو ایکٹیو اور تیز بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو دو طرح کی لینگویج سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔ کیونکہ دو طرح کی لینگویج سیکھ کر آپ اپنے دماغ کو تیز اور ایکٹیو رکھ کر ایک ذہین شخص بن سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گرین ٹی کا استعمال کرنا ●
قارئین !!! سن 2014 میں دماغ کو تیز کرنے کے لئے ایک تحقیق کی گئی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ گرین ٹی کا زیادہ استعمال کرنا ہمارے دماغ کے فنکشنز کو بڑھا دیتا ہے۔ گرین ٹی کا زیادہ استعمال ہمارے دماغ کے لئے بہت ہی زیادہ فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔ جو لوگ گرین ٹی زیادہ پیتے ہیں تو ان کے دماغ کی میموری میں امپرومنٹ کافی زیادہ آ جاتی ہے۔ جس سے ان کا دماغ تیز ہو جاتا ہے۔ اس لئے اگر آپ بھی اپنے دماغ کو تیز کرنا چاہتے ہیں تو کوشش کیا کریں کہ آپ گرین ٹی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیند پوری کرنا ●
ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ دماغ کو تیز اور ہمیشہ ایکٹیو رکھنے کے لئے ہمیں اپنی نیند ضرور پوری کرنی چاہئیے۔ جو لوگ اپنی نیند پوری نہیں کرتے تو اُن کا دماغ دن بدن کمزور پڑتا رہتا ہے۔ زیادہ تر لوگ رات کے وقت زیادہ دیر تک جاگتے رہتے ہیں اور پھر صبح اپنے دماغ کو فریش نہیں کر پاتے۔ سب سے زیادہ ہمارا دماغ کمزور اُس وقت پڑتا شروع ہوتا ہے جب ہم رات کو دیر تک جاگتے ہیں۔ اگر آپ اپنے دماغ کو ہر وقت ایکٹیو رکھنا اور تیز کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ رات کو کم از کم سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند ضرور لیں۔۔۔۔ کیونکہ ریسرچ کے مطابق ایک اچھی نیند لینے سے آپ کا دماغ یقینی حد تک تیز اور ایکٹیو ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قارئین !!! ہم اپنی زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں لا کر اپنے دماغ کو تیز اور صحت مند کر سکتے ہیں۔۔۔۔ اس لئے اگر آپ بھی اپنے دماغ کو تیز اور ہر وقت ایکٹیو رکھنا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل میں بتائے گئے ان پانچ پوائنٹس پر فوکس ضرور کیجئیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔