World's Top Alternative Medicine Consultant

خالی پیٹ چائے پینے کے 5 نقصانات !! جان لیں

 

خالی پیٹ چائے پینے کے 5 نقصانات !! جان لیں

قارئین !!! آپ اپنے اِرد گرد بہت سے ایسے لوگوں کو جانتے ہوں گے جو چائے پینے کے کافی زیادہ شوقین ہوتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر لوگ چائے پیتے وقت ایک ایسی غلطی کر جاتے ہیں جس سے اُنہیں کافی سارے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جیسے کہ خالی پیٹ چائے پینا۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم یہی ڈسکس کرنے جا رہے ہیں کہ خالی پیٹ چائے پینے کے کیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی چائے کے شوقین ہیں۔ اور خالی پیٹ چائے پینے کے نقصانات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل کو لاسٹ تک ضرور پڑھئیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خالی پیٹ چائے پینے کے نقصانات ●●

قارئین !!! چائے آج کل لوگوں کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے۔ اگر ہم یوں کہیں کہ چائے لوگوں کے لئے ایک نشہ بن چکا ہے تو یہ غلط نہ ہو گا۔ کیونکہ آج کل لوگوں کو چائے کی اس قدر عادت ہو چکی ہے کہ جب تک ہم دن میں تین سے چار بار چائے نہ پی لیں تو ہم کوئی کام ٹھیک سے نہیں کر پاتے۔ اور کئی لوگ تو خالی پیٹ بھی چائے کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ خالی پیٹ چائے پینے سے ہمیں کیا کیا نقصان پہنچ سکتے ہیں۔ تو چلیں آپ کو 5 ایسے نقصانات کے بارے میں بتاتے ہیں جوکہ خالی پیٹ پینے سے ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایسڈ کی مقدار بڑھ جانا ●

قارئین !!! جب ہم رات کو سوتے ہیں اور جب صبح اُٹھتے ہیں تو رات کا کھانا ہضم ہونے کی وجہ سے صبح ہمارے پیٹ میں ایسڈ کی مقدار کافی زیادہ ہو جاتی ہے۔ اور پھر جب ہم خالی پیٹ چائے پینے لگ جاتے ہیں تو اُس وقت ہمارے جسم میں ایسڈ کی مقدار اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ صبح خالی پیٹ چائے پینے سے ایسڈ کی مقدار ہمیشہ بڑھ جاتی ہے۔ اور پھر یہ بڑھتا ہوا ایسڈ ہمارے جسم کو کافی سارے نقصان پہنچانے لگ جاتا ہے۔ اس لئے آپ کو صبح اُٹھ کر خالی پیٹ چائے پینے سے ہمیشہ گریز کرنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈپریشن کا شکار اور دماغ کمزور ہونا ●

آپ کو یہ بات جان کر کافی حیرانگی ہو گی کہ خالی پیٹ چائے پینے سے ڈپریشن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ خالی پیٹ چائے پیتے ہیں تو ایسے لوگ ہمیشہ ڈپریش کا شکار ہو جاتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ خالی پیٹ چائے پینے سے ہمارے دماغ پر بھی بہت بُرا اثر پڑتا ہے۔ اس سے ہمارا دماغ آہستہ آہستہ کمزور ہوتا رہتا ہے۔ جوکہ ہمیں وقطی طور پر تو پتا نہیں چلتا۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہمارا دماغ اس سے کمزور ہوتا چلا جاتا ہے۔ تو اگر آپ ڈپریشن سے اور اپنے دماغ کو کمزور ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو خالی پیٹ چائے پینے سے ہمیشہ گریز کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جسم میں پانی کی کمی اور معدے کا متاثر ہونا ●

جو لوگ خالی پیٹ چائے پیتے ہیں تو وہ یہ بات جان لیں کہ خالی پیٹ چائے پینے سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی پیدا ہو جاتی ہے۔ اور جب جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جائے تو پھر ہمیں مختلف قسم کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جیسے کہ سکن مُرجھا جانا ,, تھکاوٹ محسوس ہونا ,, اور اس کے علاوہ بھی پانی کی کمی سے کافی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ خالی پیٹ چائے پینے والے لوگوں کا معدہ بھی اس سے کافی حد تک متاثر ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جسم کی ہڈیاں کمزور پڑ جانا ●

قارئین !!! خالی پیٹ چائے پینے کا سب سے بڑا نقصان ہمارے جسم کی ہڈیاں کمزور پڑنا شروع ہو جاتی ہیں۔ خالی پیٹ چائے پینے والے لوگوں پر ایک تحقیق کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ خالی پیٹ چائے پینا پسند کرتے ہیں تو ایسے لوگوں کے جسم کی ہڈیاں بہت جلد کمزور ہو جاتی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہماری ہڈیاں کمزور پڑنے کی وجہ سے درد بھی کرنے لگتی ہیں۔ آپ نے اکثر لوگوں کو ہڈیوں کے درد کی شکایت کرتے سُنا ہو گا۔ بس ہڈیوں کے درد کی ایک مین وجہ خالی پیٹ چائے پینا بھی ہے۔ اس لئے ہڈیوں کو کمزور پڑنے سے بچانے کے لئے آپ کو خالی پیٹ چائے پینے سے ہمیشہ اجتناب کرنا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کھانا کھانے کے فوراً بعد چائے پینا ●

زیادہ تر لوگ کھانا کھانے کے فوراً بعد چائے پینا شروع کر دیتے ہیں۔ کیونکہ بہت سے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ کھانا کھانے کے فوراً بعد چائے پینے سے انرجی ملتی ہے۔ حلانکہ ایسا بلکل بھی نہیں ہوتا۔ کھانا کھانے کے فوراً بعد اگر آپ کو انرجی ملتی ہے تو وہ کچھ ٹائم کے لئے ہوتی ہے۔ اور پھر اُس کے بعد ہماری بوڈی کو ڈبل نقصان پہنچنے لگ جاتا ہے۔ جس کا ہمیں احساس تک نہیں ہوتا۔ ہمیشہ یہ بات یا رکھیں کہ اگر آپ کھانا کھانے کے بعد چائے پینے کے عادی ہیں تو فوراً کبھی مت چائے پیئیں۔ بلکہ کھانا کھانے کے تقریباً 1 گھنٹے بعد چائے کا استعمال کریں۔ کیونکہ فوراً بعد چائے پینے سے آپ کو اپنی بوڈی میں کافی سارے خاموش کُن نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قارئین !!! بہت سے لوگوں کا یہ بھی ماننا ہوتا کہ دن میں ایک بار چائے پینا ٹھیک ہے۔ تو یہ بات بلکل درست ہے۔ دن میں ایک بار چائے پینے سے ہماری بوڈی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ اس لئے کوشش کیا کریں کہ کم سے کم چائے کا استعمال کیا جائے۔ اور خالی پیٹ تو بلکل بھی نہیں پینی چاہیئے۔ کیونکہ ڈاکٹرز وغیرہ بھی خالی پیٹ چائے پینے سے سختی سی منع کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔