World's Top Alternative Medicine Consultant

شوگر ہونے کی خاموش نشانیاں



[[ شوگر ہونے کی خاموش نشانیاں ]]

اسلام علیکم!!!!!

ناظرین!!! جیسے کہ آپ سب جانتے ہی ہیں کہ۔۔۔ شوگر ایک ایسی بیماری ہے جسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔۔۔ کیونکہ ایک ریسرچ کے مطابق 50 فیصد لوگوں کو اس بیماری کا تب پتا چلتا ہے جب وہ اس بیماری میں کافی ٹائم سے مبتلا ہو چکے ہوتے ہیں۔۔۔اور پھر یہ بیماری ان کے کنٹرول سے باہر جا چکی ہوتی ہے۔۔۔ لیکن اب آپ کو بلکل بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہیں کیونکہ اگر آپ یہ آرٹیکل پڑھ رہے ہیں تو آپ کو شوگر میں مبتلا ہونے کی خاموش نشانیاں پت چل ہی جائیں گی۔۔۔ جس سے آپ یہ جان سکیں گے کہ آپ کو شوگر ہو چکی ہے۔۔۔

رات کو پیشاب کا زیادہ آنا ●

1) اکثر اوقات زیادہ تر لوگ خاص طور پر رات کے وقت پیشاب کے لئے اُٹھتے ہیں۔۔۔ لیکن وہ اس چیز کو بہت ہلکا لے رہے ہوتے ہیں۔۔۔ لیکن یہ بات ذہن میں اچھی طرح بٹھا لیں کہ اگر آپ کو رات کو یا دن میں بہت زیادہ پیشاب آتا ہے تو یہ علامت شوگر جیسی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔۔۔ دراصل ہوتا ایسا ہے کہ جب ہمارے جسم میں شوگر کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے تو پھر یہ اسے پیشاب کے راستے سے باہر نکالنے لگ جاتا ہے۔۔۔ خاص طور پر اگر آپ کو رات کے وقت بہت زیادہ پیشاب آتا ہے تو آپ کو اسے بلکل بھی ہلکا نہیں لینا چاہئیے بلکہ آپ کو فوراً ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئیے اور اپنی شوگر ضرور چیک کروا کے تسلی کر لینی چاہئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزن میں اچانک کمی کا آ جانا ●

2) آپ نے اکثر دیکھا ہو گا بلکہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہو کہ بعض اوقات لوگوں کے وزن میں اچانک سے کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔۔۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ شائد اُنہیں کمزوری ہو گئی ہے۔۔۔ لیکن کسی کا بھی دھیان شوگر کی بیماری کی طرف نہیں جاتا۔۔۔ لیکن یہاں آپ کے لئے یہ بات جاننا بےحد ضروری ہے کہ ماہرین کے مطابق جن لوگوں کا وزن اچانک سے تیزی سے گرنا شروع ہو جائے تو یہ ان لوگوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتی ہے۔۔۔ کیونکہ اچانک سے وزن کم ہونا شوگر جیسی بیماری میں مبتلا ہونے کی ایک خاموش نشانی سمجھی جاتی ہے۔۔۔ اس لئے اگر آپ صحت مند ہیں اور اگر آپ کا وزن اچانک تیزی سے کم ہونا شروع ہو جائے تو آپ کو چائیے کہ سب سے پہلے اپنی شوگر چیک کروا لیں۔۔۔ کیونکہ اگر آپ شوگر جیسی بیماری کو جلد ہی پکڑ لیتے ہیں تو اسے ہینڈل کرنا آسان ہو گا۔۔۔ لیکن اگر بدقسمتی سے آپ کو شوگر جیسی بیماری میں مبتلا ہونے کا کافی ٹائم بعد پتا چلتا ہے تو پھر یہ اسے کنٹرول کرنا آپ کے لئے کافی مشکل ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نظر میں دھندلا پن محسوس ہونا ●

3) شوگر ایک ایسی بیماری ہے جس کی نشانیاں کافی خاموش کُن ہوتی ہیں۔۔۔ بعض اوقات لوگوں کی نظر میں اچانک سے دھندلا پن آنا شروع ہو جاتا ہے۔۔۔ لیکن یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ لوگ پھر بھی یہی سمجھتے ہیں کہ نظر میں دھندلا پن شائد نظر کی کمزوری کی وجہ ہے۔۔۔ لیکن حقیقت میں نظر میں دھندلاہٹ کا آنا بھی شوگر ہونے کی ایک اہم نشانی سمجھی جاتی ہے۔۔۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ جب ہماری آنکھوں میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو تب ہماری آنکھوں کے لینز کی شیپ بدل جاتی ہے۔۔۔ اور پھر اس سے ہماری آنکھوں میں دھندلا پن محسوس ہونے لگتا ہے۔۔۔ لیکن یہ سب معاملا شوگر کی بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے۔۔۔ اگر آپ میں سے کسی کو بھی نظر میں دھندلا پن محسوس ہو تو آپ کو چائیے کہ نظر چیک کروانے کے ساتھ ساتھ اپنی شوگر بھی لازمی چیک کروا لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

معمول سے زیادہ پانی کا استعمال ●

4) گرمیوں میں پانی کا زیادہ استعمال اچھا ہوتا ہے۔۔۔ کیونکہ پانی کے زیادہ استعمال سے صحت پر بھی کافی اچھا اثر پڑتا ہے۔۔ لیکن پانی کے زیادہ استعمال کے ساتھ ساتھ آپ اس چیز کا بھی دھیان رکھیں کہ کہیں آپ دن میں معمول سے کافی زیادہ تو پانی کا استعمال نہیں کر رہے؟۔۔۔ اگر دن میں معمول سے زیادہ پانی کا استعمال کر رہے ہیں تو یہ بھی شوگر جیسی خطرناک بیماری کی ایک خاموش نشانی ہے۔۔۔ اور ماہرین بھی کافی ریسرچ کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دن میں معمول سے زیادہ پانی پینا بھی شوگر کی ہی ایک نشانی ہے۔۔۔ اس لئے اگر ایسا کچھ آپ کے ساتھ بھی ہو رہا ہے تو اپنی شوگر ضرور چیک کروائیں۔۔۔ اور اس کے علاوہ اگر آپ کو دن میں پیاس بہت زیادہ لگتی ہے تو اپنی پیاس بُھجانے کے لئے کبھی بھی سوفٹ ڈرنکس کا استعمال ہرگز مت کریں۔۔۔ کیونکہ سوف ڈنکس ایک تو ویسے بھی صحت کے لئے اچھی نہیں سمجھی جاتیں۔۔۔ اور اس کے علاوہ سوفٹ ڈرنکس سے آپ کی پیاس کبھی بھی سہی سے نہیں مٹ سکے گی بلکہ سوفٹ ڈرنکس کے زیادہ استعمال سے آپ کے خون میں بھی شوگر کی مقدار مزید بڑھ جائے گی اور شوگر جیسی بیماری کی رفتار دن بدن تیز ہوتی چلی جائے گی۔۔۔ جوکہ آپ کی زندگی کے لئے مزید نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اچانک سے مزاج کا بدل جانا ●

5) بعض اوقات لوگ کافی اچھے مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔۔۔ لیکن ان کے مزاج میں اچانک سے تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے۔۔۔ ان کا مزاج اچانک سے اتنا بدل جاتا ہے کہ انہیں خود اس چیز کی سمجھ نہیں آتی کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔۔۔ جیسے کہ مزاج میں اچانک سے چڑ چڑا پن آ جانا ,, ہر وقت تھکاوٹ کا محسوس ہونا ,, کسی بھی کام میں دل نہ لگنا ,, بلاوجہ ہر کسی سے لڑائی جھگڑا کرنا وغیرہ شامل ہیں۔۔۔ لیکن یہ بات آپ کے لئے کافی زیادہ نالج سے بھرپور ہو گی کہ آپ کے مزاج میں اچانک سے تبدیلی آنا بھی شوگر جیسی بیماری کی نشانی کو ظاہر کرتا ہے۔۔۔ اگر پہلے آپ کا مزاج اچھا تھا اور اب اچانک بلاوجہ وجہ ہی آپ کے مزاج میں تبدیلی آنے لگ گیی ہے تو آپ کو اپنی تسلی کے لئے ایک بار شوگر ضرور چیک کروا لینی چاہئیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ناظرین!!! جو نشانیاں آپ نے اس آرٹیکل میں پڑھی ہیں اگر آپ کو ان میں سے کسی بھی نشانی پر شک ہو تو فوراً ڈاکڑ سے رجوع کر کے اپنی شوگر چیک کروا لیں۔۔۔ کیونکہ شوگر ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جس کا بہت لیٹ پتا چلنا آپ کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

《 اللہ حافظ 》