World's Top Alternative Medicine Consultant

اگر ساری زندگی صحت مند رہنا ہے تو ان اصلولوں پر عمل کر لو

اگر ساری زندگی صحت مند رہنا ہے تو! ان اصولوں پر عمل کر لو


ناظرین! زندگی میں کوئی بھی انسان ایسا نہیں ہے جو صحت مند نہ رہنا چاہتا ہو۔ ہر شخص کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ ہر بیماری سے محفوظ رہے اور ایک صحت مند زندگی بسر کرے۔ لیکن اگر آپ ہر بیماری سے محفوظ رہ کر ایک اچھی صحت والی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس آرٹیکل پر پورا فوکس کرنا پڑے گا۔ اگر آپ نے اس آرٹیکل میں بتائی گئی باتوں پر عمل کر لیا تو آپ کی صحت ہمیشہ اچھی رہے گی۔

اچھی صحت کا راز ●

 ناظرین! ہم میں سے بہت سے لوگ اچھی صحت کا راز نہیں جان پاتے۔۔۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انسان کی اچھی صحت کا راز کیا ہے؟ یقیناً آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے۔ دراصل انسان کی اچھی صحت کا راز ہے رات کو جلدی سونا۔ جی ہاں! لیکن آج کل لوگ زیادہ تر دیر رات تک موبائل استعمال کرتے رہتے ہیں اور پھر اسی وجہ سے وہ جلدی اُٹھ بھی نہیں سکتے۔ جس وجہ سے پھر اُن کا سارا دن سُست بھی رہتا ہے اور آہستہ آہستہ اُن کی صحت بھی خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ لیکن جو لوگ رات کو جلدی سونے اور صبح جلدی اُٹھنے کو اپنی عادت بنا لیتے ہیں تو ایسے لوگوں کی صحت ہمیشہ اچھی رہتی ہے اور یہی ان کی صحت کا راز بھی ہے۔ اس لئے اگر آپ بھی اپنی صحت اچھی رکھنا چاہتے ہیں تو آج سے ہی رات کو جلدی سونا اور صبح جلدی اُٹھنا اپنی عادت بنا لیں۔

ورزش کرنا ●

 اگر اچھی صحت چاہتے ہیں تو ورزش ضرور کیا کریں۔ ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ جو لوگ ہمیشہ صبح سویرے اّٹھ کر ورزش کرتے ہیں اور زیادہ پیدل چلنا پسند کرتے ہیں تو ایسے لوگ 70 سال کی عمر تک بھی صحت مند رہتے ہیں۔۔۔ کوشش کیا کریں کہ زیادہ سے زیادہ چلا کریں۔ اگر آپ کو کسی ایسی جگہ جانا ہو جو تھوڑی ہی دور ہو تو تو کوشش کیا کریں کہ آپ پیدل جایا کریں جتنا آپ زیادہ پیدل چلنے کے عادی ہو جائیں گے تو اُتنی ہی آپ کی ورزش کرنے کی بھی عادت پڑتی جائے گی اور ساتھ آپ کی صحت بھی اچھی ہوتی چلی جائے گی۔

اچھی صحت کے لئے لمبے سانس لینا ●

سائنس کی ریسرچ کے مطابق اچھی صحت کے لئے لمبے لمبے سانس لینا صحت کو مزید اچھا بناتا ہے۔ جب بھی آپ لیٹے ہوں تو کوشش کیا کریں کہ لمبے لمبے سانس لیا کریں۔ کیونکہ سائنس نے یہ بات ثابت کی ہے کہ جو لوگ لیٹ کر لمبے لمبے سانس لیتے ہیں تو ایسے لوگوں کی صحت ہمیشہ اچھی رہتی ہے۔ اور یہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ ہمیشہ ہر وقت تندرست بھی رہتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ بھی ایک اچھی صحت چاہتے ہیں تو جب بھی آپ لیٹے ہوں تو کوشش کیا کریں کہ لمبے لمبے سانس لیا کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کی صحت یقیناً اچھی ہو جائے گی۔

اچھی صحت کے لئے ہنسنا مسکرانا ●

 ناظرین! آپ نے اپنے ارد گرد بہت سے ایسے لوگ تو دیکھیں ہی ہوں گے جو ہر وقت چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان رہتے ہیں۔ ان پریشانیوں کو اپنے سر پر اس حد تک سوار کر لیتے ہیں کہ وہ زندگی میں ہنسنا مسکرانا ہی بھول جاتے ہیں۔ ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ پریشانیاں ہر انسان کی زندگی کا ایک حصہ ہوتی ہیں۔ آپ تمام پریشانیوں کو کبھی بھی ایک ساتھ حل نہیں کر سکتے۔ اور پریشانیوں کو اپنے سر پر سوار کر کے مزید اپنے آپ کو سٹریس میں ڈالنے سے کبھی پریشانیاں حل نہیں ہوتیں۔ اور پریشانی کو ہر وقت اپنے سر پر سوار کر لینا آپ کی صحت کے لئے کافی نقصان دہ بھی ہے۔ اگر آپ اپنی صحت ہمیشہ اچھی رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہئیے کہ آپ چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کو اگنور کر کے اپنے چہرے پر مُسکراہٹ لانا اور ہر وقت ہنسنے مُسکرانے کی عادت ڈال لیں۔ اگر آپ ہمیشہ اپنے آپ کو خوش رکھنا سیکھ جاتے ہیں تو آپ زندگی میں ایک اچھی صحت کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔

پانچ وقت نماز کی پابندی کرنا ●

ناظرین! یہاں آپ کے لئے یہ بات جاننا بھی بےحد ضروری ہے کہ ایک اچھی صحت کے لئے پانچ وقت کی نماز کی پابندی بہت ہی ضروری ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی صحت ہمیشہ اچھی رہے, آپ ایک تندرست زندگی بسر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ ایک کامیاب زندگی گزاریں تو اس کے لئے باقاعدگی سے نماز قائم کرنا لازمی ہے۔ پانچ وقت نماز کی پابندی کرنا اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ کیونکہ نماز ہی ایک واحد چیز ہے جو آپ کو دنیا اور آخرت میں دونوں میں کامیابی دلوا سکتی ہے۔ اور پانچ وقت نماز پڑھنے سے آپ ایک تندرست اور ایک اچھی صحت کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔
تو ناظرین! اگر آپ بھی اپنی صحت اچھی رکھنا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل ضرور کیجئیے گا۔ اگر آپ ان باتوں پر پورا فوکس کرتے ہیں تو انشااللہ آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ بھی رہیں گے اور آپ کی صحت بھی ہمیشہ اچھی رہے گی۔