World's Top Alternative Medicine Consultant

!!!ماں کے پیٹ میں بچے کو مظبوط بنانے والی 5 غذائیں

ماں کے پیٹ میں بچے کو ذہنی اور جسمانی طور پر مظبوط  بنانے والی 5 غذائیں

 

قارئین !!! یہ آرٹیکل خاص طور پر اُن خواتین کے لئے ہے جوکہ حاملہ ہیں۔ اگر خواتین چاہتی کہ اُن کا بچہ ذہین ہو اور جسمانی طور پر بھی تندرست پیدا ہو تو دورانِ حمل آپ کو کچھ ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا ہو گا جس سے آپ کا بچہ ذہین اور صحت مند پیدا ہو سکے گا۔۔۔ ایک تحقیق کے مطابق دورانِ حمل اچھی غذا کا استعمال کرنا نہ صرف بچے کو ذہین بناتا ہے بلکہ یہ غذائیں بچے کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ اگر حاملہ خواتین اپنے بچے کو ذہین اور صحت مند بنانا اور مختلف قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنا چاہتی ہیں تو اس آرٹیکل کو پورا پڑھنا آپ کے بےحد ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بادام ,, اخروٹ کا استعمال کرنا ●

قارئین!!! اگر آپ حاملہ خواتین چاہتی ہے کہ آپ کا بچہ ذہین ہو تو دورانِ حمل بادام کا ضرور استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ کیونکہ بادام ایک ایسی طاقت والی غذا ہے جو دماغ کی نشونما کو تیز کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بادام میں اور بھی کئی قسم کے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جوکہ توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جیسے کہ پروٹین ,, اور مختلف قسم کے وٹامِن موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ دورانِ حمل مونگ پھلی ,, اور اخروٹ کا بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا بچہ ذہین اور صحت مند پیدا ہو تو دورانِ حمل بادام ,, مونگ پھلی ,, اور اخروٹ کا استعمال ضرور کرنے کی کوشش کریں۔ کیونکہ بچے کے ذہین ہونے کے لئے ان چیزوں کا استعمال کرنا بہت مُفید ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال کرنا ●

دورانِ حمل خواتین کو چاہئیے کہ وہ ہمیشہ ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا کریں۔ کیونکہ ہرے پتوں والی سبزیوں میں فولک ایسڈ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ فولک ایسڈ بچے کو ہر طرح کی بیماریوں سے بچا کے رکھتا ہے۔ ہرے پتوں والی سبزیاں بچے کے ذہن کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے سے بچاتی ہیں۔ اس کے علاوہ فولک ایسڈ بچے کے ذہن اور دل کو بھی مختلف قسم کی بیماریوں سے بچا کر رکھتا ہے۔ اس لئے اگر آپ اپنے بچے کو ذہین اور مختلف قسم کی بیماریوں سے بچانا چاہتی ہیں تو دورانِ حمل کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ ہری سبزیوں والی غذا کا استعمال کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انڈے کا استعمال کرنا ●

قارئین!!! ویسے تو انڈے ہر قسم کی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اور انڈے میں خاص طور پر پروٹین کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے اور کیلریز بہت کم ہوتی ہیں۔ اس لئے یہ بچے کی ذہنی صلاحیت اور یاداشت کو بڑھا دیتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا بچہ ذہنی طور پر مظبوط اور جسمانی طور پر تندرست پیدا ہو اور اُس کی یاداشت تیز ہو تو کوشش کیا کریں کہ دورانِ حمل انڈوں کا استعمال آپ کا زیادہ ہو۔ اگر آپ دیسی انڈوں کا استعمال کرنے کی کوشش کریں کہ تو یہ آپ کے لئے اور آپ کے ہونے والے بچے کے لئے اور بھی مُفید ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دہی کا استعمال کرنا ●

قارئین !!! ماں کے پیٹ میں بچے کی ذہنی اور جسمانی صحت کا اچھا ہونا بہت زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ اس لئے دورانِ حمل خواتین کے لئے پروٹین والی غذا کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے۔ دہی ایک ایسی غذا ہے جس میں وافر مقدار میں پروٹین موجود ہوتا ہے۔۔۔ اس لئے دورانِ حمل خواتین کو چاہئیے کہ دہی جیسی غذا کا بھی زیادہ استعمال کیا کریں۔ دہی کا استعمال بچوں کی ہڈیوں کی نشونما کے لئے بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔ دورانِ حمل حاملہ خواتین کے دہی کے استعمال سے بچہ ذہنی طور پر مظبوط اور صحت مند پیدا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکنائی والی مچھلی کا استعمال کرنا ●

قارئین !!! چکنائی والی مچھلی ایک بہت ہی طاقت سے بھری غذا  ہے۔ حاملہ خواتین اگر چاہتی ہیں کہ اُن کا بچہ ذہنی اور جسمانی طور پر مظبوط پیدا ہو تو دورانِ حمل چکنائی والی مچھلی کا بھی ضرور استعمال کریں۔ ایک تحقیق کے مطابق حاملہ خواتین کے لئے چکنائی والی مچھلی کا استعمال کرنے سے بچے کو ذہنی اور جسمانی دونوں طرح سے بھرپور طاقت ملتی ہے۔ اس کے علاوہ بچہ دل کی ,, ذہن کی ,, اور مختلف قسم کی بیماریوں سے بھی بچا رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قارئین !!! بچے کا ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست پیدا ہونا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ کیونکہ بچہ جتنا ذہنی اور جسمانی طور پر جتنا تندرست ہو گا اُس کا مستقبل بھی اُتنا ہی مظبوط ہو گا۔ اس لئے حاملہ خواتین اگر چاہتی ہیں کہ اُن کا بچہ ذہنی اور جسمانی دونوں طرح سے تندرست پیدا ہو تو کوشش کریں کہ اس آرٹیکل میں بتائی گئی غذاؤں کا مناسب مقدار میں ضرور استعمال کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔