World's Top Alternative Medicine Consultant

پریگنینسی کے دوران کی جانے والی ایکسرسائز جو ڈلیوری کو آسان بنائیں

پریگنینسی کے دوران کی جانے والی ایکسرسائز جو ڈلیوری کو آسان بنائیں

ناظرین! آج کا یہ آرٹیکل خاص طوراُن خواتین کے لئے ہے جو پریگنینٹ ہیں۔ کیونکہ آج ہم خاص طور پر یہی ڈسکس کرنے جا رہے ہیں کہ پریگنینسی کے دوران خواتین کوآخرکون سی ایکسرسائز کرنی چائیں جن سے ڈلیوری آسان ہو سکے۔ اگر خواتین یہ سب جاننا چاہتی ہیں تواس آٹیکل کوغورسے اورپورا پڑھنے کی کوشش کیجئیے گا۔

ناظرین! سب سے پہلے تو آپ کے لئے یہ جاننا کافی امپورٹنٹ ہے کہ خواتین کے لئے نارمل ڈلیوری بہتر رہتی ہے۔ اور خواتین کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ نارمل ڈلیوری ہی ہو۔ اب اس کی کافی ساری وجوہات ہیں۔ مین وجہ یہ بھی ہے کہ نارمل ڈلیوری کے بعد فزیکلی ریکور ہونا آسان ہوجاتا ہے۔ خواتین جلد سے جلد اپنی نارمل روٹین میں آ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مین وجہ یہ بھی ہے کہ آج کل کوویڈ نائنٹین کا دور ہے تو جتنا جلد ہاسپیٹل سے ڈسچارج ہو جائیں اُتناس ہی اچھا رہتا ہے۔

نارمل ڈلیوری کے لئے ایکسرسائز ●

زیادہ تر خواتین یہ سوچ رکھتی ہیں کہ وہ جتنی زیادہ ہیلتھی ہوں گی بےبی بھی اُتنا ہی ہیلتھی ہوگا۔ لیکن حقیقت میں ایسا بلکل بھی نہیں ہوتا۔ یہ بات درست ہے کہ پریگنینسی کے دوران آپ کی صحت اچھی ہونی چاہئیے۔ لیکن پریگنینسی کے دوران بہت زیادہ ہیلتھی ہو جانا بھی آپ کے لئے کافی مشکلات کا بائث بن سکتا ہے۔ آپ کو کوشش کرنی چاہئیے کہ آپ پریگنینسی کے دوران اپنا وزن کم ہی رکھیں۔ کیونکہ اگر آپ کا یا آپ کے بےبی کا وزن زیادہ ہو گا تو پھر آپ کی نامل ڈلیوری کے چانسس بھی کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں۔

خواتین کو کوشش کرنی چاہئیے کہ وہ پریگنینسی کے دوران ایک نارمل لائف گزارنے کی کوشش کریں جیسے کہ وہ پریگنینسی سے پہلے گزاررہی تھیں۔

پریگنینسی کے دوران ہیلتھی ایکسرسائز ●

خواتین کو چائیے کہ وہ پریگنینسی کے دوران اپنا ایک ہیلتھی ایکسرسائز پلین بنائیں۔ جیسے کہ آپ یوگا کر سکتی ہیں۔ آپ سویمنگ کر سکتی ہیں۔ اور آپ واک بھی کر سکتی ہیں۔ ان سب میں واک کا آپشن پریگنینسی میں خواتین کے لئے سب سے بیسٹ ہے۔ کیونکہ واک کرنا پریگنینسی میں سب سے آسان بھی ہوتا ہے اور اس سے پریگنینسی سیو ہونے کے چانسس بھی کافی زیادہ ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پریگنینسی میں واک کرنے سے نامل ڈلیوری کے چانسس بھی کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔ کیونکہ واک سے آپ کا وزن بھی کم ہوجاتا ہے۔ اگر ڈاکٹرز آپ کو پریگنینسی میں ایکسرسائز کرنے سے منع کرتے ہیں تو پھر واک آپ کے لئے سب سے بیسٹ آپشن ہے۔

اکثر اوقات پریگنینٹ خواتین پریگنینسی کے دوران زیادہ تر آرام کرنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔ جیسے کہ سارا دن بیڈ پر ہی بیٹھے رہنا, بیڈ پر ہی ناشتہ اورکھانا پینا وغیرہ۔ لیکن یہ بات پریگنینٹ خواتین کے لئے جاننا بہت ضروری ہے کہ ہر وقت بیڈ پر ہی آرام کرنے سے نارمل ڈلیوری کے چانسس کم ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ اس سے آپ کا اور آپ کے بےبی کا وزن مسلسل بڑھتا رہتا ہے۔ اس لئے پریگنینٹ خواتین کو چاہئیے کہ وہ گھر میں ہلکے پُھلکے کام کاج کرتی رہا کریں۔ کیونکہ گھر میں ہلکے پُھلکے کام کرنا بھی ایک ایکسرسائز ہی ہے جوکہ پریگنینسی کے دوران کافی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ جیسے کہ ہم نے پہلے بھی یہی ڈسکس کیا ہے کہ پریگنینٹ خواتین زیادہ سے زیادہ نارمل لائف سٹائل کو ترجیح دیں جیسے کہ وہ پریگنینسی سے پہلے گزار رہی تھیں۔ اس کے علاوہ زیادہ سے سے زیادہ واک کرنا اور دن میں ہلکا پُھلکا یوگا ایکسرسائز بھی کر لیا کریں۔

پریگنینسی کے دوران پازیٹیو رہنا ●

بعض اوقات پریگنینسی کے دوران کچھ خواتین کافی نیگیٹیو سوچ رکھنے لگ جاتی ہیں۔ جیسے کہ اگر وہ کسی عورت کو پریگنینسی میں پین کا ہونا یا کسی اور مسائل کا سامنا کرتا ہوا دیکھیں گی تو وہ بھی یہی سوچنے لگ جائیں گی کہ کہیں ان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی نہ ہو جائے۔ تو ایسا بلکل بھی مت کریں۔ کوشش کریں کہ پریگنینسی کے دوران آپ کی سوچ ہمیشہ پازیٹیو ہی رہے۔ بس وزن کو اتنا زیادہ نہ بڑھنے دیں۔ گھر میں زیادہ آرام کرنے کے بجائے ہلکے پھلکے کام کاج کرتی رہیں۔ اس کے علاوہ دن میں تھوڑا بہت یوگا کر لیا کریں۔ اور زیادہ تر واک کرنے کی کوشش کری۔ اور اپنی پریگنینسی کو ایک پازیٹیو سوچ کے ساتھ انجوائے کریں۔

 

تو ناظرین! جو خواتین بھی پریگنینٹ ہیں اور وہ اپنی ڈلیوری کو آسان بنانا چاہتی ہیں تو پھر اس آرٹیکل پر آپ کو فوکس ضرور کرنا چاہئیے۔